کرکٹ

ٹی-20 میں 15 ہزار رنز بنا کر کیرون پولارڈ نے رقم کی تاریخ، یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کھلاڑی بنے

کیرون پولارڈ نے اب تک اپنے کیریئر میں 755 ٹی-20 میچوں کی 672 اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے 31.67 کی اوسط اور 150.84 کے اسٹرائیک ریٹ سے 15014 رنز بنائے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کیرون پولارڈ، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;<a href="https://x.com/MIEmirates">@MIEmirates</a></p></div>

کیرون پولارڈ، تصویر سوشل میڈیا @MIEmirates

 

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے ٹی-20 فارمیٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ اس سنگ میل کو عبور کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جوس بٹلر اس فہرست میں پہلے مقام پر ہیں۔ پولارڈ ان دنوں انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 میں ایم آئی ایمیریٹس کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ڈیزرٹ وائپرس کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پولارڈ نے 15 رنز بنائے۔

میچ سے قبل پولارڈ کو 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 1 رن کی ضرورت تھی۔ انہوں نے 15 رنز بنا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اب پولارڈ کے 15014 رنز ہو گئے ہیں۔ پہلے مقام پر موجود جوس بٹلر کے نام پر 15062 رنز ہیں۔ پولارڈ بٹلر سے صرف 48 رنز پیچھے ہیں۔ ایسے میں کیرون پولارڈ اگلے میچ میں جوس بٹلر کا ریکارڈ توڑ کر پہلے مقام پر آ سکتے ہیں۔

ٹی-20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 10 بلے باز

  1. جوس بٹلر: 15062 رنز

  2. کیرون پولارڈ: 15014 رنز

  3. الیکس ہیلس: 14581 رنز

  4. کرس گیل: 14562 رنز

  5. ڈیوڈ وارنر: 14411 رنز

  6. وراٹ کوہلی: 14218 رنز

  7. جیمس ونس: 14218 رنز

  8. شعیب ملک: 13571 رنز

  9. کوئنٹن ڈی کاک: 13046 رنز

  10. فاف ڈو پلیسس: 12784 رنز

قابل ذکر ہے کہ کیرون پولارڈ نے اب تک اپنے کیریئر میں 755 ٹی-20 میچ کھیل لیے ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ فہرست میں سنیل نرین 618 میچوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ پولارڈ نے 672 اننگز میں 31.67 کی اوسط اور 150.84 کے اسٹرائک ریٹ سے بلے بازی کرتے ہوئے 15014 رنز بنا لیے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 2 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں نکلیں، جن میں ان کا بہترین اسکور 104 رنز رہا۔ دوسری جانب 436 اننگز میں گیندبازی کرتے ہوئے کیرون پولارڈ نے 25.36 کی اوسط سے 341 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ان کی بہترین کارکردگی 15 رنز دے کر 4 وکٹیں رہیں۔ اس دوران انہوں نے 8 بار ایک میچ میں 4 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔