کرکٹ

جسپریت بمراہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ہوئے باہر، عاقب نبی پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں شامل

عاقب نبی حال ہی میں ’انڈیا اے‘ کے ساتھ سری لنکا دورہ پر گئے تھے۔ وہاں انھوں نے 2 فرسٹ کلاس میچوں میں 6 وکٹ لیے۔ ان کی مستقل اچھی کارکردگی کا انعام اب سینئر ہندوستانی ٹیم میں انتخاب کے طور پر ملا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عاقب نبی، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/ESPNcricinfo">@ESPNcricinfo</a></p></div>

جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عاقب نبی، تصویر ’ایکس‘ @ESPNcricinfo

 

ہندوستان کے مایہ ناز تیز گیندباز جسپریت بمراہ سری لنکا کے خلاف آئندہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے دوران ان کے بائیں گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی، جو ابھی تک پوری طرح ٹھیک نہیں ہو پائی ہے۔ صورت حال کی جانکاری ملتے ہی سلیکشن کمیشن نے انھیں سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں آرام دینے اور ان کی جگہ جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عاقب نبی کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ عاقب نبی کو پہلی بار ہندوستان کی سینئر ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ جموں و کشمیر کے اس نوجوان تیز گیندباز نے گزشتہ 2 رنچی ٹرافی سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 وکٹ لیے ہیں۔ 26-2025 رنجی ٹرافی سیزن میں انھوں نے 60 وکٹ لیے اور جموں و کشمیر کو پہلی بار رنجی ٹرافی کا خطاب دلانے میں اہم کردار نبھایا۔ عاقب نبی حال ہی میں ’انڈیا اے‘ ٹیم کے ساتھ سری لنکا دورے پر بھی گئے تھے۔ وہاں انھوں نے 2 فرسٹ کلاس میچوں میں 6 وکٹ اپنے نام کیے تھے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔