ابھشیک شرما، تصویر @IPL
آئی پی ایل 2025 اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اور ہر میچ کے ساتھ ٹیموں کے ’پلے آف‘ میں پہنچنے یا پھر ’پلے آف‘ کی دوڑ سے باہر ہونے کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔ آج لکھنؤ اور حیدر آباد کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں رنوں کی خوب بارش ہوئی۔ پہلے سے ہی ’پلے آف‘ کی دوڑ سے باہر ہو چکی حیدر آباد نے آج لکھنؤ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اسے بھی ’پلے آف‘ کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔ یعنی اب تک 5 ٹیمیں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں، جبکہ 3 ٹیمیں ’پلے آف‘ میں داخل ہو چکی ہیں۔ ’پلے آف‘ کے لیے اب محض ایک پوزیشن خالی ہے اور 2 ٹیموں (دہلی اور ممبئی) کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
Published: undefined
آج ٹاس حیدر آباد کے کپتان پیٹ کمنز نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ لکھنؤ کی شروعات بہت اچھی رہی، کیونکہ سلامی بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 115 رنوں کی شراکت داری کی۔ مشیل مارش نے 39 گیندوں پر 65 رن اور ایڈن مارکرم نے 38 گیندوں پر 61 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی، لیکن کپتان رشبھ پنت (6 گیندوں پر 7 رن) ایک بار پھر ناکام رہے۔ نکولس پورن (26 گیندوں پر 45 رن) نے آخر میں طوفانی اننگ کھیل کر ٹیم کا اسکور 200 کے پار پہنچانے میں بھرپور مدد کی، ورنہ مزید کسی بلے باز نے اچھی بلے بازی نہیں کی۔
Published: undefined
گیندبازی میں حیدر آباد کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 اوورس میں 28 رن دے کر سب سے زیادہ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 1-1 وکٹ ہرش دوبے (4 اوورس میں 44 رن)، ہرشل پٹیل (4 اوورس میں 49 رن) اور نتیش کمار ریڈی (2 اوورس میں 28 رن) کو ملے۔ پیٹ کمنز (4 اوورس میں 34 رن) اور ذیشان انصاری (2 اوورس میں 22 رن) وکٹ سے محروم رہے۔
Published: undefined
حیدر آباد کی بلے بازی جب شروع ہوئی تو سلامی بلے باز اتھرو تائیڈے محض 13 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حالانکہ سلامی بلے باز ابھشیک شرما (20 گیندوں میں 59 رن) نے ایک بار پھر طوفانی نصف سنچری بنائی اور ایشان کشن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 82 رنوں کی شراکت داری کی۔ ایشان کشن نے 28 گیندوں پر 35 رنوں کی اننگ کھیلی، جبکہ ہنرک کلاسین نے 28 گیندوں پر 47 رن بنائے اور نصف سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ کمنڈو مینڈس ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جنھوں نے 21 گیندوں میں انتہائی اہم 32 رن بنائے۔ اس کے بعد مزید کوئی وکٹ نہیں گرا اور 18.2 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر ہی حیدر آباد نے ضروری 206 رنوں کا ہدف حاصل کر لیا۔ لکھنؤ کی جانب سے اسپنر دگویش راٹھی نے 2 وکٹ لیے، جبکہ وِل او رُرکی اور شاردل ٹھاکر کو 1-1 وکٹ ملے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر بشکریہ آس محمد کیف
تصویر: پریس ریلیز