کرکٹ

آئی پی ایل 2025: دہلی کیپٹلز کے نئے کپتان کا اعلان، اکشر پٹیل کو ملی ذمہ داری

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے آغاز سے قبل دہلی کیپٹلز نے اپنی ٹیم کے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>اکشر پٹیل / Getty Images</p></div>

اکشر پٹیل / Getty Images

 
MONEY SHARMA

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے آغاز سے قبل دہلی کیپٹلز نے اپنی ٹیم کے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دہلی کیپٹلز کی قیادت کے ایل راہل کے سپرد کی جائے گی لیکن فرنچائز نے اکشر پٹیل پر بھروسہ کیا۔ تاہم، یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ کے ایل راہل کو دہلی کیپٹلز کا کپتان بنانے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور بطور کھلاڑی ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اکشر ٹی-20 کرکٹ میں تجربہ رکھتے ہیں اور وڈودرا کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 16 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

Published: undefined

اکشر پٹیل نے گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں چنا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف دہلی کیپٹلز کی قیادت کی تھی، تاہم اس میچ میں ٹیم کو 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بطور ٹی20 کپتان، اکشر نے 364 رنز بنائے ہیں، جس میں ان کا بہترین اسکور 57 رنز ہے جو انہوں نے گزشتہ سال آر سی بی کے خلاف بنایا تھا۔ انہوں نے 29.07 کی اوسط سے 13 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

Published: undefined

کپتان مقرر ہونے کے بعد اکشر پٹیل نے کہا، ’’دہلی کیپٹلز کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ٹیم اونرز اور سپورٹ اسٹاف کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ دہلی کیپٹلز کے ساتھ اپنے سفر میں میں نے بطور کھلاڑی اور انسان بہت کچھ سیکھا ہے اور اب قیادت کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔‘‘

Published: undefined

دہلی کیپٹلز کا مکمل اسکواڈ:

اکشر پٹیل (کپتان)، کلدیپ یادو، ٹرسٹن اسٹبز، ابھیشیک پورل، مچل اسٹارک، کے ایل راہل، جیک فریزر میکگرک، ٹی. نٹراجن، کرن نائر، سمیر رضوی، آشو توش شرما، موہت شرما، فاف ڈوپلیسی، مکیش کمار، درشن نالکنڈے، وپرج نگم، دُشمنتھا چمیرا، ڈونوون فریرا، اجے منڈل، مانونت کمار، ترپورانا وجے، مادھو تیواری۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined