کرکٹ

آئی پی ایل 2023: پنجاب کنگز نے کیا فاتحانہ آغاز، بارش کے خلل والے میچ میں کولکاتا 7 رن سے ہارا

کولکاتا نے 16 اوور میں 7 وکٹ پر 146 رن بنائے تھے تبھی بارش شروع ہو گئی اور کھیل روکنا پڑ گیا، اس کے بعد دوبارہ کھیل شروع نہیں ہوا اور ڈی ایل ایس ضابطہ کے مطابق پنجاب کو 7 رن سے فتحیاب قرار دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر @IPL</p></div>

تصویر @IPL

 

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آئی پی ایل کے بارش سے متاثر مقابلے میں ہفتہ کے روز ڈکورتھ لوئس ضابطہ (ڈی ایل ایس) کے تحت 7 رن شے ہرا دیا۔ پنجاب نے بھانوکا راج پکشے (50 رن) کی شاندار نصف سنچری اور دیگر بلے بازوں کی چھوٹی لیکن اہم پاریوں کی بدولت 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 191 رنوں کا بہترین اسکور بنایا۔ کولکاتا نے 16 اوور میں جب 7 وکٹ پر 146 رن بنائے تھے تبھی تیز بارش شروع ہو گئی اور کھیل روکنا پڑ گیا۔ کھیل رکنے کے وقت کولکاتا کی ٹیم ڈی ایل ایس کے حساب سے 7 رن پیچھے تھی۔

Published: undefined

کولکاتا کی طرف سے ونکٹیش ایئر نے 28 گیندوں میں 34 رن، آندرے رسل نے 19 گیندوں میں 35 رن، کپتان نتیش رانا نے 24 رن اور رحمن اللہ گرباز نے 22 رن بنائے۔ پنجاب کی طرف سے بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ نے 19 رن دے کر 3 وکٹ لیے، جبکہ سیم کرن، ناتھن ایلس، سکندر رضا اور راہل چاہر نے 1-1 وکٹ لیا۔

Published: undefined

اس سے قبل کولکاتا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کی طرف سے پربھ سمرن سنگھ نے 12 گیندوں میں 23 رن بنا کر تیز شروعات دی۔ کپتان دھون اور راج پکشے نے دوسرے وکٹ کے لیے 86 رن کی شراکت داری کی جو انتہائی اہم ثابت ہوئی۔ راج پکشے نے محض 32 گیندوں پر 50 رن بنائے۔ سکندر رضا نے 13 گیندوں میں 16 رن اور سیم کرن نے 17 گیندوں پر 26 رن بنائے، جبکہ شاہ رخ خان نے 7 گیندوں پر 11 رن کا تعاون کیا۔ ان کے علاوہ جتیش شرما نے بھی 11 گیندوں پر 21 رن بنائے۔ کولکاتا کی طرف سے ٹم ساؤتھی نے 54 رن دے کر 2 وکٹ لیے، جبکہ امیش یادو، سنیل نارائن اور ورون چکرورتی کو 1-1 وکٹ حاصل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined