کرکٹ

سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، جڈیجہ کی ہوئی واپسی

ہندوستانی ٹیم میں 4 ماہر تیز گیند بازوں کو شامل کیے جانے کے ساتھ ساتھ افغانستان کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار مظاہرہ کرنے والے اسپن گیندباز مانو سوتھر کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹیم، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

ہندوستانی ٹیم، تصویر @BCCI

 

سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ واشنگٹن سندر کو پہلے ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ 15 رکنی اسکواڈ میں ایک نئے چہرہ سارانش جین کو جگہ ملی ہے۔ ٹیم میں 4 ماہر تیز گیند بازوں کو شامل کیے جانے کے ساتھ ساتھ افغانستان کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسپن گیندباز مانو سوتھر کو بھی سری لنکا کے دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔