کرکٹ

کورونا کے دور میں یجویندر چہل دیکھ رہے شادی کا خواب، چاہتے ہیں 3 خوبیوں والی بیوی

ہندوستانی کرکٹر یجویندر چہل کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی بیوی چاہتے ہیں جو انھیں سمجھے، ان کے روٹین کو سمجھے اور ان کے ساتھ ٹک ٹاک بنائے۔ چہل نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ٹک ٹاک والی خوبی سب سے اہم ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اس وقت کورونا وائرس نے پورے ہندوستان کو گھروں میں قید رہنے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔ غریب مزدور ہوں یا کوئی امیر ہستی، بالی ووڈ اداکار ہوں یا کوئی کھلاڑی، سبھی گھر میں اپنے اپنے طریقے سے وقت گزار رہے ہیں۔ اس لاک ڈاؤن کے دوران ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مشہور اسپن گیندباز یجویندر چہل شادی کا خواب دیکھ رہے ہیں اور ایک میڈیا اہلکار سے بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی بیوی میں کون سی تین خوبیاں چاہتے ہیں۔

Published: undefined

دراصل ایک ہندی نیوز پورٹل پر شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ یجویندر چہل نے جتن سپرو سے بات چیت کے دوران میٹریمونیل یعنی شادی کے اشتہار کے بارے میں پوچھے جانے پر یہ انکشاف کیا کہ وہ کس طرح کی لڑکی کو اپنی شریک حیات بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک ایسی بیوی چاہتا ہوں جو مجھے سمجھے، میری روٹین کو سمجھے اور میرے ساتھ ٹک ٹاک بنائے۔ چہل نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ٹک ٹاک والی خوبی سب سے اہم ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یجویندر چہل کرکٹ کے میدان پر اپنی کلائی کا ہنر دکھانے کے علاوہ اپنے ویڈیوز اور ٹک ٹاک سے سبھی کو ہنسانے کا بھی کام کرتے ہیں۔ شریک حیات کے لیے جب ان کی پسند کے بارے میں پوچھا گیا تو ایسے وقت میں بھی انھوں نے کچھ مزاحیہ انداز اختیار کیا۔ انھوں نے اپنی ہونے والی شریک حیات میں تین خوبی ہونے والی بات تو کہی، لیکن ساتھ میں یہ بھی جوڑ دیا کہ "میں خود تو ٹام کروز نہیں ہوں جو بہت زیادہ امید رکھوں۔" لیکن اس درمیان انھوں نے یہ ضرور کہا کہ وہ اپنی بیوی سے یہ امید رکھیں گے کہ گھر والوں کی عزت کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined