
وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی فائل تصویر، تصویر @BCCI
ہندوستانی کرکٹ ٹیم فی الوقت ٹی-20 عالمی کپ 2026 کو اپنے نام کرنے کے لیے پورا زور لگا رہی ہے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کے سامنے سب سے بڑا ہدف 2027 کا وَنڈے عالمی کپ ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کی تیاری ہندوستانی ٹیم آئی پی ایل 2026 کے بعد شروع کرے گی۔ سب سے پہلے ہندوستانی ٹیم افغانستان کے خلاف ونڈے سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد اکتوبر-نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں ملٹی فارمیٹ سیریز کھیلی جانی ہے۔ اس دورے پر 2 ٹیسٹ، 3 ونڈے اور 5 ٹی-20 میچ کھیلے جانے ہیں۔ لیکن اب اس شیڈول میں بڑی تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے ایک اہم گزارش کی ہے۔ نیوزی لینڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ ونڈے سیریز کو 3 میچوں سے بڑھا کر 5 میچوں تک کر دیا جائے۔ ایسی بھی خبر سامنے آ رہی ہے کہ بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کرکٹ کی اس تجویز کو قبول کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ یعنی ہندوستان کے نیوزی لینڈ دورے میں ونڈے سیریز کو 3 میچوں سے بڑھا کر 5 میچوں کا کیا جائے گا۔ وَنڈے میچوں میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی بتائے جا رہے ہیں، کیونکہ یہ دونوں اب صرف وَنڈے فارمیٹ ہی کھیلتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ چاہتا ہے کہ ان کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانے کے لیے وَنڈے میچوں کی تعداد بڑھائی جائے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اکتوبر-نومبر 2026 میں ہونے والا دورہ 6 سال بعد ہندوستان کا نیوزی لینڈ میں ملٹی فارمیٹ دورہ ہوگا۔ روہت اور کوہلی، جو اب صرف ونڈے فارمیٹ کا حصہ ہیں، انہیں اس بڑی سیریز میں زیادہ میچ کھیلنے سے نہ صرف کرکٹ شیدائیوں کو انھیں کرکٹ کے میدان پر دیکھنے کا زیادہ موقع ملے گا، بلکہ ان دونوں کھلاڑیوں کے لیے بھی عالمی کپ سے قبل پریکٹس کا بہترین موقع ہوگا۔ یہ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہندوستانی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور 2027 ونڈے عالمی کپ کھیلنے کے بڑے دعویدار بھی ہیں۔
Published: undefined
بہرحال، نیوزی لینڈ کرکٹ بھی جانتا ہے کہ ان دونوں بڑے کھلاڑیوں کی شرکت سے براڈکاسٹرز اور دیگر شراکت داروں کو فائدہ ہوگا۔ نیوزی لینڈ نے یہ تجویز خاص طور پر تجارتی نقطۂ نظر سے پیش کی ہے۔ روہت اور کوہلی کی موجودگی سے ونڈے میچوں میں شائقین، براڈکاسٹرز اور اسٹیک ہولڈرز کی دلچسپی نمایاں طور پر بڑھ جاتی ہے۔ خاص طور پر نیوزی لینڈ میں ان دونوں کرکٹرس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے زیادہ ونڈے میچوں سے آمدنی میں کافی اضافے کی امید ہے۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ روہت اور کوہلی کا نیوزی لینڈ کا یہ آخری دورہ ہو سکتا ہے، جس سے ان میچوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined