کرکٹ

آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر ہندوستانی ٹیم کا اسکورچھہ وکٹ کے نقصان پر 204 رنز

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے پہلے دن ہندوستانی ٹیم نے چھہ وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

اینڈرسن تندولکر ٹرافی کے تحت ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ اس ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں چل رہا ہے۔ اس میچ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 204 رنز بنائے تھے۔ کرون نائر 52 اور واشنگٹن سندر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بارش کی وجہ سے پہلے دن صرف 64 اوور کھیلے گئے۔

Published: undefined

کرون نائر نے 98 گیندوں کا سامنا کیا اور سات چوکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی واشنگٹن سندر نے 45 گیندوں کی اننگز میں 2 چوکے لگائے۔ شبھمن گل کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس میچ کو جیتنے پر ہی سیریز برابر کر سکے گی۔ اگر یہ میچ ڈرا ہوا یا انگلینڈ جیت گیا تو ہندوستانی ٹیم سیریز ہار جائے گی۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور میچ کے چوتھے اوور میں یشسوی جیسوال کا وکٹ گنوا دیا۔ یشسوی 2 رنز بنانے کے بعد گس اٹکنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ہندوستان کو دوسرا جھٹکا 38 رنز کے اسکور پر لگا جب کے ایل راہل کرس ووکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ راہل صرف 14 رن بنا سکے۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد شبھمن گل اور سائی سدرشن نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے لنچ تک ہندوستان کو مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔

Published: undefined

دوپہر کے کھانے کے بعد کھیل بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کافی تاخیر سے شروع ہوا۔ کھیل شروع ہوا تو ہندوستانی ٹیم کو جلد ہی تیسرا جھٹکا لگا۔ کپتان شبھمن گل 21 رنز کے ذاتی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔ گل کے آؤٹ ہونے کے وقت اسکور تین وکٹوں پر 83 رنز تھا۔ شبھمن کے آؤٹ ہونے کے چند منٹ بعد پھر بارش ہوئی اور کھیل روکنا پڑا۔ دوسرے سیشن میں صرف 6 اوور کھیلے گئے۔

Published: undefined

تیسرے سیشن میں ہندوستان نے پہلے سائی سدرشن کی وکٹ گنوائی جو 38 رنز کے ذاتی اسکور پر جوش ٹونگ کا شکار ہو گئے۔ اس کے بعد جوش ٹونگ نے رویندر جڈیجہ (9 رنز) کو سستے میں آؤٹ کیا۔ وکٹ کیپر بلے باز دھرو جریل بھی 19 رنز بنانے کے بعد گس اٹکنسن کا شکار ہو گئے۔ یہاں سے کرون نائر اور واشنگٹن سندر نے 51 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی اور پہلے دن کے کھیل میں ہندوستان کو مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔

Published: undefined

اس میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ۔ پرسھد کرشنا، کرون نائر، آکاش دیپ اور دھرو جورل یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ جب کہ جسپریت بمراہ، انشول کمبوج، رشبھ پنت اور شاردول ٹھاکر اس میچ کا حصہ نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی میزبان انگلینڈ کے پلیئنگ 11 میں چار بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کپتان بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ ایسے میں اولی پوپ کو کپتانی کی ذمہ داری ملی ہے۔ پوپ اس سے قبل چار ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی کپتانی کر چکے ہیں۔ جوفرا آرچر، لیام ڈاسن اور برائیڈن کارس بھی پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں ہیں۔

Published: undefined

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستانی  ٹیم کا ریکارڈ کچھ خاص نہیں رہا۔ ہندوستانی ٹیم نے اس گراؤنڈ پر اب تک 15 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے صرف 2 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو 6 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 7 میچ ڈرا  رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined