کرکٹ

تیسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ کی ہار، ہندوستان کا سیریز پر 3-0 سے قبضہ

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 243 رنوں پر سمیٹ دیا، اس ہدف کو محض 3 وکٹ کھو کر ہندوستان نے حاصل کر لیا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار 60 رن اسکور کیے، وہیں نائب کپتان روہت شرما نے 62 رونوں کی اننگ کھیلی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ ہندوستان نے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

ہندوستان نے 49 اوور میں نیوزی لینڈ کو 243 رنوں پر سمیٹ دیا تھا، اس ہدف کو محض 3 وکٹ کھو کر ہندوستان نے حاصل کر لیا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار 60 رن اسکور کیے، وہیں نائب کپتان روہت شرما نے 62 رونوں کی اننگ کھیلی۔

Published: undefined

پانچ میچوں کی سیرز پر قبضہ کر کے ہندوستان نے نیوزی لینڈ میں 2014 میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز کا انتقام لے لیا ہے، جسے ٹیم انڈیا نے 0-4 سے گنوائی تھی۔

نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ہندوستان نے 10 سال کے بعد ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ سال 2009 میں دھونی کی سربراہی میں ٹیم انڈیا نے 3-1 سے سیریز جیتی تھی۔ جبکہ گزشتہ ون ڈے سیریز ہندوستان 0-4 سے ہار گیا تھا۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اسی کی سرزمین پر یہ دوسری ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں ہندوستان 8 ون ڈے سیریز ہار چکا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 49 اوور میں ہی آل آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کل 243 رن بنائے اور ہندوستان کو جیتنے کے لئے 244 رنوں کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے اچھی بلے بازی کی۔ تجربہ کار ٹیلر نے 93 اور لیتھم نے 51 رنوں کا تعاون دیا۔ ان کے علاوہ ہندوستانی گیند بازوں نے کسی اور کیوی بلےباز کو جمنے نہیں دیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے ان کے فیصلے کو غلط ثابت کر دیا اور انہیں 50 اوور بھی بلے بازی نہیں کرنے دی۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے محمد سمیع نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کیے جبکہ ہاردک پانڈیا، یجویندر چہل اور بھونیشور کمار نے 2-2 وکٹ حاصل کیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined