کرکٹ

ہندوستان نے دوسرے ٹی-20 مقابلے میں افغانستان کو شکست دے کر سیریز پر کیا قبضہ، سنجو نے لگائی طوفانی نصف سنچری

گیند بازی میں ہندوستان کے لیے نتیش کمار ریڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انھوں نے 3 اوورس میں 24 رن خرچ کیے۔

<div class="paragraphs"><p>سنجو سیمسن، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

سنجو سیمسن، تصویر ’ایکس‘ @BCCI

 

ہندوستان نے دوسرے ٹی-20 مقابلے میں افغانستان کو 7 وکٹ سے شکست فاش دے دی ہے۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 159 رن بنائے تھے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 15ویں اوور میں ہی اس ہدف کو محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہندوستان کے لیے سنجو سیمسن نے 22 گیندوں پر طوفانی 57 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 7 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ دوسرے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما نے 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 19 گیندوں پر 39 رن بنائے۔ 15 ستمبر کو کھیلے گئے اس میچ میں ملی فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے 3 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

160 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 82 رن بنا کر افغانستان کو میچ سے بہت دور کر دیا۔ افغانستان نے ہندوستانی بلے بازوں کو روکنے کے لیے دونوں سروں سے اسپنرز کے ساتھ گیند بازی شروع کی، لیکن سیمسن اور ابھیشیک کے سامنے کسی کی ایک نہ چلی۔ ان دونوں نے پاور پلے میں ہی ہندوستانی ٹیم کی جیت یقینی کر دی تھی۔ ہندوستان نے 14.5 اوور میں 3 وکٹ گنوا کر 160 رن کا ہدف حاصل کر لیا۔

سنجو سیمسن نے محض 20 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی تھی۔ حالانکہ ایک وقت وہ 10 گیندوں پر صرف 8 رن بنا سکے تھے، لیکن اس کے بعد 12 گیندوں پر انہوں نے 49 رن بنائے۔ ابھیشیک شرما نے شروعات سے ہی توقع کے مطابق طوفانی کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ساتویں اوور میں 88 کے اسکور پر ہندوستان کی پہلی وکٹ گری۔ اسی اوور میں 99 کے اسکور پر ہندوستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی اور دونوں سلامی بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان شریئس ایئر 11 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 11 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ 3 نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے ایشان کشن 23 گیندوں پر 38 رن بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ انہوں نے 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ نائب کپتان تلک ورما 14 گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ 15 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل گیند بازی میں ہندوستان کے لیے نتیش کمار ریڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انھوں نے 3 اوورس میں 24 رن خرچ کیے۔ عرشدیپ سنگھ نے 2 وکٹ اور جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل و روی بشنوئی کو 1-1 وکٹ حاصل ہوئے۔ افغانستان کے لیے بلے بازی میں کپتان ابراہیم زادران نے 37، راشد خان نے 28، محمد نبی نے 20 اور درویش رسولی نے 26 رن بنائے۔ گرباز صفر، صدیق اللہ اٹل 12، گلبدین نائب 10 اور عظمت اللہ عمرزئی 11 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔