کرکٹ

عالمی کپ میں ہندوستان کا شاندار آغاز، جنوبی افریقہ پر 6 وکٹ سے جیت

ہندوستان نے آئی سی سی عالمی کپ میں اپنی مہم کی بہترین شروعات کرتے ہوئے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو بدھ کے روز چھ وکٹ سے شکست سے دو چار کرا دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف روہت شرما نے شاندار 122 رن اسکور کئے

ساؤتھمپٹن: لیگ اسپنر یجویندر چہل (51 رن، چار وکٹ) کی یادگار کارکردگی اور نائب کپتان روہت شرما (نابعد 122) کی سنچری کی بدولت دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم ہندوستان نے آئی سی سی عالمی کپ میں اپنی مہم کی بہترین شروعات کرتے ہوئے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو بدھ کے روز چھ وکٹ سے شکست سے دو چار کرا دیا۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ اب 9 جون کو آسٹریلیا سے ہوگا۔

Published: 06 Jun 2019, 8:10 AM IST

ہندوستان نے عالمی کپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹ جھٹک کر 227 رن پر روکا اور پھر 47.3 اوور میں چار وکٹ پر 230 رن بناکر فاتحانہ آغاز کیا۔ چوکرس کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کو ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کی امیدوں کو سخت جھٹکا لگا۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف یہ مسلسل چھٹی جیت ہے۔

Published: 06 Jun 2019, 8:10 AM IST

ہندوستان کی اس جیت کی بدولت وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ایک اور کامیابی جڑ گئی، وہ اب ان کپتانوں کے خصوصی کلب میں شامل ہو گئے ہیں جن کی کپتانی میں ہندوستان نے 50 میچ جیتے ہیں۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں اب تک 69 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے 17 میں ہندوستان کو ہار کا سمنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ٹائی اور ایک میچ منسوخ ہو گیا۔

Published: 06 Jun 2019, 8:10 AM IST

قبل ازیں، لیگ اسپنر يجویندر چہل نے اپنے عالمی کپ میں شاندار گیدبازی کرتے ہوئے 51 رن پر چار وکٹ لئے جس کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو عالمی کپ میچ میں بدھ کو نو وکٹ پر 227 رن پر روک دیا۔

Published: 06 Jun 2019, 8:10 AM IST

جنوبی افریقہ نے اس میچ میں پانچ وکٹ 89 رن پر گنوانے کے بعد شاندار واپسی کی اور نچلے مڈل آرڈر کی شاندار شراکت کی بدولت قابل دفاع اسکور بنا لیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی اور 23 اوور تک اس نے پانچ وکٹ 89 رن پر گنوا دیے تھے لیکن ڈیوڈ ملر نے 31، آندلے فیہلوکوایو نے 34، کرس مورس نے 42 اور كیگسو ربادا نے ناٹ آؤٹ 31 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو 227 تک پہنچایا۔

Published: 06 Jun 2019, 8:10 AM IST

لیگ اسپنر چہل نے 10 اوور میں 51 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے اور جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیا۔ تیز گیند باز جسپريت بمراه نے اپنا 50 واں ون ڈے کھیلتے ہوئے 10 اوور میں 35 رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔

بھونیشور کمار نے اپنے دو وکٹ اننگز کے آخری اوور میں لئے۔ بھونیشور نے 10 اوور میں 44 رن دیے۔ کلدیپ یادو نے 10 اوور میں 46 رن پر ایک وکٹ لیا۔ْآل راؤنڈر ہاردک پانڈیا چھ اوور میں 31 اور پارٹ ٹائم آف اسپنر کیدار جادھو چار اوور میں 16 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

Published: 06 Jun 2019, 8:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Jun 2019, 8:10 AM IST