کرکٹ

ہندستان کی نیوزی لینڈ پر فتح، سیریز 1-1 سے برابر

پونے: پونے کی پچ کےتعلق سے مہاراشٹر کرکٹ ایسو سی ایشن (ایم سی اے) کےکیوریٹر پر لگے پچ فکسنگ کے الزام کے...

UNI
UNI 

پونے: پونے کی پچ کےتعلق سے مہاراشٹر کرکٹ ایسو سی ایشن (ایم سی اے) کےکیوریٹر پر لگے پچ فکسنگ کے الزام کے بیچ ہندستان نے بھونیشور کمار (45رن پر تین وکٹ )کی شاندار کارکردگی اور اوپنر شکھردھون (68) اور دنیش کارتک (ناٹ آؤٹ 64)کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بدھ کو چھ وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 1۔1سے برابری کرلی ۔ ہندستان نے نیوزی لینڈ کو 50اوور میں 9وکٹ پر 230رن پر روکنے کے بعد شکھر اور کارتک کی نصف سنچریوں کے دم پر 46اوور میں چار وکٹ پر 232رن بناکر میچ ختم کردیا۔شکھرنے 84گیندپر 68رن میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ کارتک نے 92گیندوں پر 68رن میں چار چوکے لگائے ۔ ہندستان کے لئے یہ بڑی راحت کی بات رہی کہ اس نے پچ تنازعہ کے بعد شروع ہوئے میچ میں گیندبازی اور بلے بازی دونوں ہی شعبوں میں دبدبہ قائم رکھتےہوئے جیت درج کی ۔ ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ ون ڈے شروع ہونے سے قبل یہ خبر آنے سے تہلکہ مچ گیاکہ پچ کیوریٹر پانڈورنگ سلگاؤنکر پر پچ سے چھیڑ چھاڑ کرنے اور اسکی جانکاری دینے کے الزام لگے ہیں ۔حالانکہ سنٹر پچ بعد میں منتخب کی گئی اور اس پر میچ کھیلا گیا ۔میچ کے دوران پھر یہ خبر آئی کہ بی سی سی آئی نے سلگاؤنکر کو برخاست کردیا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ہوئے 100ویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن تیز گیندباز بھونیشورکمار اور جسپریت بمرانے 27رن تک تین وکٹ لیکر نیوزی لینڈ کی بلے بازی کی کمر توڑ دی ۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندستان نے اوپنر روہت شرما (7) کو 22کے اسکور پر کھودیا ۔لیکن شکھردھون نے کپتان وراٹ کوہلی (29) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 57رن کی قیمتی شراکت داری کی ۔وراٹ نے اپنی تیز رفتاراننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

وراٹ کا وکٹ گرنے کے بعد شکھرنے کارتک کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 66رن جوڑے ۔شکھر اپنی 22ویں نصف سنچری پوری کرنے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔شکھر نے 84گیندوں پر 68رن میں پانچ چوکے اور دوچھکے لگائے ۔روہت کو ٹم ساؤدی نے ،وراٹ کو کولن ڈی گرینڈ ہوم نے اور شکھر کو ایڈم ملنے نے آؤٹ کیا ۔شکھرکا وکٹ گرنے پر میدان میں آئے ہاردک پانڈیا نے کارتک کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 59رن جوڑکر ہندستان کو جیت کی راہ پر ڈال دیا ۔پانڈیا نے مشیل سینٹنرکی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل 31گیندوں پر 30رن میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

Published: undefined

سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے میدان پر اترکر کارتک کے ساتھ جیت کی رسم پوری کی ۔کارتک نے صبروتحمل سے کھیلتے ہوئے اپنی نویں نصف سنچری بنائی جس میں چارچوکے شامل ہیں ۔دھونی 18رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندستان نے اس طرح نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں جیت کی نصف سنچری بھی مکمل کرلی ہے ۔

اس سے قبل ہندوستان نے اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی سے نیوزی لینڈ کو 50 اوور میں نو وکٹ پر 230 رن پر روک دیاتھا ۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ہندستانی تیز گیند بازوں بھونیشور کمار اور جسپريت بمراه نے 27 رن تک تین وکٹ لے کر کیوی ٹیم کو جھنجھوڑ دیا۔ اس کے بعد، ٹیم کو مسلسل جدوجہد کرنا پڑیْ اگرچہ مڈل آرڈر میں گزشتہ میچ کے سنچری بنانے والے ٹام لاتھم نے 38، ہنری نکولس نے 42، کولن ڈی گریڈهوم نے 41، مشیل سےٹنیر نے 29 اور 10 ویں نمبر کے بلے باز ٹم ساؤتھی نے ناٹ آؤٹ 25 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو 230 تک پہنچایا۔

بھونیشور نے 10 اورر میں45 رن پر تین وکٹ، بمراہ نے 10 اوور میں 38 رن پر دو وکٹ ، لیگ اسپنر یجویندر چہل نے 8 اوور میں 36 رن پر دو وکٹ، اس میچ میں کلدیپ کی جگہ شامل کئے گئے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل نے 10 اوور میں 54 رن پر ایک وکٹ اور ال راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے چار اوور میں 23 رن پر ایک وکٹ لے کر کیویز پر لگام لگادی۔

Published: undefined

بھونیشور نے اوپنر مارٹل گپٹل (11) کو وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں کیچ کرایا اور پھر کالن مونیرو (10) کو بولڈ کردیا۔ بمراہ نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن (3) کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ ولیمسن نے اس فیصلے کو خلاف ریفرل لیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

پانڈیا نے راس ٹیلر (21) کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کا اسکور چار وکٹ پر 58 رن کردیا۔ لاتم اور نکولس نے پھر پانچویں وکٹ کےلئے 60 رن کی شراکت دی۔ نیوزی لینڈ کی اننگز پٹری پر لوٹ رہی تھی کہ پٹیل نے لاتھم کو بولڈ کردیا۔

نیوزی لینڈ کے 8 وکٹ 188 رن تک گر گئے تھے۔ چہل نے گرینڈ ہوم اور میلن کے وکٹ لئے جبکہ بھونیشور نے نکولس اور بمراہ نے اسٹینر کو آؤٹ کیا۔ ٹیم ساؤتھی نے اسیٹینر کے ساتھ 9 ویں وکٹ کے لئے 32 رن کی اہم شراکت داری کی جس سے نیوز ی لینڈ 230 رن پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined