نئی دہلی: شکھر دھون (80) اور روہت شرما (80) کے مابین158رنوں کی ریکارڈ ساجھے داری کی بدولت ہندوستان نے دنیا کی نمبر ایک ٹونٹی20 ٹیم نیوزی لینڈ کو پہلے مقابلے میں بدھ کو فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں 53 رنوں سے شکست دے کر مہمان ٹیم پر پہلی جیت درج کی اور اس کے ساتھ ہی اشیش نہرا کو فاتحانہ وداعی بھی دے دی۔
Published: undefined
ہندوستان نے شکھر او رروہت کی شاندار کارکردگی کی بدولت20اووروں میں تین وکٹ پر 202رنوں کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد نیوزی لینڈ کی اننگ کو مکمل طور پر تہس نہس کردیا۔ کیوی ٹیم آٹھ وکٹ پر 149رن ہی بناسکی۔ ہندوستان نے اس طرح نیوزی لینڈ پر چھ ٹونٹی20مقابلے میں پہلی جیت درج کی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔
Published: undefined
ہندوستان کا فیروز شاہ کوٹلہ پر یہ پہلا ٹونٹی 20میچ تھا اور اس نے شاندار جیت درج کرنے کے ساتھ دہلی کے تیز گیند باز نہرا کو فاتحانہ وداعی دی جن کا یہ آخری بین اقوامی میچ تھا۔ کپتا ن وراٹ کوہلی نے نہرا سے گیند بازی کی شروعات کرائی جنہوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف پانچ رن دیئے۔
نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب مارٹن گپٹل (4) کو لیگ اسپنر یوجوندر چہل کی گیند کوہاردک پانڈیا نے لپک لیا۔ گپٹل نے چار رن بنائے۔ لیکن منرو(7) کو بھبنیشور کمار نے بولڈ کیا جب کہ کپتان ولیمسن(28) کی کوشش کو پانڈیا نے ختم کردیا۔ ولیمسن کا کیچ وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے لپکا۔
Published: undefined
شکھراورروہت نے 16.2 اووروں میں پہلے وکٹ کیلئے 158 رنوں کی شراکت داری کی جو -20-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کے لئے کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ روہت اور ویراٹ کے درمیان 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے وکٹ کے لئے دونوں بلے بازوں نے 138 رنوں کی ساجھے داری کا ریکارڈ توڑا۔
اس سے قبل روہت عجیب و غریب انداز میں 19 ویں اوور کی آخری گیند پر ڈبل ریفرل کے سہارے آؤٹ ہوگئے۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر روہت کا کیچ وکٹ کیپر ٹام لاتھم نے لیا۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined