کرکٹ

چوتھے ٹیسٹ میں بمراہ-اشون کی جگہ نٹراجن اور سندر کو ملا موقع

جسپریت بمراہ اور روی چندرن اشون فٹ نہ ہونے کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن اور واشنگٹن سندر کو کھیلنے کا موقع ملا ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI 

برسبین: آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے اور آخری میچ سے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آف اسپن گیندباز روی چندرن اشون فٹ نہ ہونے کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن اور واشنگٹن سندر کو کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

Published: 15 Jan 2021, 10:40 AM IST

آخری ٹیسٹ میچ سے ان دونوں کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے ہندستان کو بڑا دھکا لگا ہے۔ تیز گیند باز بمراہ پیٹ کے کھینچاؤ سے پریشان ہیں اور اشون کو پسلی میں چوٹ آئی ہے ، جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے پیچ کے موقع پر اپنی ٹیم الیون کا اعلان نہیں کیا تھا۔

Published: 15 Jan 2021, 10:40 AM IST

اس کے علاوہ زخمی رویندر جڈیجا اور ہنوما وہاری کی جگہ شاردل ٹھاکر اور مینک اگروال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جڈیجا انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے تھے وہیں ہنوما تیسرے ٹیسٹ میں رن لینے کے دوران ہیمسٹرنگ کے شکار ہوگئے تھے اس کے باوجود انہوں نے بلے بازی کی تھی اور میچ ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Published: 15 Jan 2021, 10:40 AM IST

ہندستان کو کھلاڑیوں کی چوٹ کی وجہ سے اس میچ کے لئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کرنی پڑی ہیں۔تیز گیندباز محمد شامی اور امیش یادو پہلے ہی انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں اور اب بمراہ بھی چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بمراہ کے باہر ہونے س ے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں گیندبازی کی ذمہ داری نوجوان گیندبازوں پر ہی ہوگی اور ان کے پاس خود کو ثابت کرنے کا بھی سنہری موقع ہے۔

Published: 15 Jan 2021, 10:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Jan 2021, 10:40 AM IST