
بنگلہ دیش نے افغانستان کو بہ آسانی 62 رن سے ہرا دیا ہے اور اس کامیابی میں بنگلہ دیشی آل راونڈر شکیب الحسن کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ انھوں نے پہلے تو بلے بازی میں شاندار 51 رن نائے اور پھر 10 اوور میں محض 29 رن دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ان کی اس کارکردگی کے لیے انھیں مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن نے 8 اوور میں 32 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد سیف الدین اور مصدق حسین کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
بنگلہ دیش اب جیت سے محض دو قدم دور ہے۔ شکیب الحسن نے افغانستان کو ساتواں اور مستفیض نے آٹھواں جھٹکا دے کر اسے مشکل میں ڈال دیا ہے۔ آوٹ ہونے والے بلے باز ہیں نجیب الله زردانہزردان اور راشد خان۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
افغانستان کا چھٹا وکٹ گر چکا ہے اور اکرام علی رن آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے ہیں۔ سمیع اللہ شنواری کا ساتھ دینے اب میدان میں نجیب اللہ آئے ہیں۔ ابھی افغانستان کو جیت کے لیے 127 رن مزید چاہیے۔ 36ویں اوور میں افغانستان کا اسکور 6 وکٹ پر 136 رن ہو چکا ہے۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
شکیب الحسن نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کا پانچواں وکٹ گرا دیا ہے۔ اکیلے انھوں نے چار وکٹ حاصل کر لیے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز اصغر افغان ہیں جنھوں نے 38 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ شنواری کا ساتھ دینے کے لیے اکرام میدان پر آئے ہیں۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
شکیب الحسن کی بہترین گیندبازی نے افغانستان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ 29ویں اوور میں شکیب الحسن نے گلبدین نائب اور محمد نبی کا وکٹ گرا کر بنگلہ دیش کی پوزیشن میچ میں مضبوط بنا دی ہے۔ شکیب الحسن نے اپنے 5 اوور میں محض 6 رن دیے ہیں اور 3 وکٹ لیے ہیں۔ انھوں نے ایک میڈن اوور بھی ڈالا ہے۔ اس وقت افغانستان کا اسکور 30 اوور میں 4 وکٹ پر 104 رن ہے۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
افغانستان کا تیسرا وکٹ گر چکا ہے اور اس وقت اس کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 104 رن ہو گیا ہے۔ حالانکہ افغانستان کے وکٹ کم گرے ہیں لیکن محض 104 رن بنے ہیں اور 29واں اوور چل رہا ہے۔ اسے مزید 159 رن بنانے ہیں۔ تیسرا وکٹ گلبدین نائب کا گرا ہے۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
حشمت اللہ شاہدی 11 رن بنا کر مصدق حسین کا شکار بن گئے ہیں۔ مصدق حسین نے حشمت اللہ کو اپنی اسپن سے چکما دیا اور پھر مشفق الرحیم نے بغیر کوئی غلطی کیے انھیں اسٹمپ کر دیا۔ حشمت اللہ کے آؤٹ ہونے پر گلبدین نائب کا ساتھ دینے اصغر افغان آئے ہیں۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
رحمت شاہ 24 رن بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ رحمت شاہ کو شکیب الحسن نے تمیم اقبال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس طرح افغانستان کو پہلا جھٹکا لگا ہے۔ اس وقت افغانستان کا اسکور 50 رن پہنچ چکا ہے اور بارہواں اوور پھینکا جا رہا ہے۔ رحمت شاہ کے آؤٹ ہونے پر حشمت اللہ شاہدی بلے بازی کرنے آئے ہیں۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
بنگلہ دیش کے خلاف 263 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم نے اچھی شروعات کی ہے۔ 10 اوور میں افغانستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 48 رن بنا لیے ہیں۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ 31 گیند میں 24 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جب کہ گلبدین نائب 29 گیند میں 15 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
بنگلہ دیش نے افغانستان کے سامنے 263 رن کا ہدف رکھا ہے۔ 50 اوور میں بنگلہ دیش نے شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی نصف سنچری کی مدد سے 7 وکٹ پر 262 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ افغانستان کے اسپن گیندباز مجیب الرحمن نے آج بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 بنگلہ دیشی بلے بازوں کو آؤٹ کیا جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کوئی بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب نہں ہو سکی۔ مجیب الرحمن نے 10 میں 39 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ گلبدین نائب نے 10 اوور میں 56 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ 1-1 وکٹ دولت زردار اور محمد نبی کو حاصل ہوا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ 83 رن مشفق الرحیم نے بنائے جب کہ شکیب الحسن نے 51 رن کا تعاون دیا۔ مصدق حسین نے 24 گیندوں پر 35 رن کی تیز طرار پاری کھیلی۔ علاوہ ازیں تمیم اقبال نے 36 اور محموداللہ نے 27 رن بنائے۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
بہترین بلے بازی کر رہے مشفق الرحیم بھی تیز رن بنانے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 87 گیندوں میں 83 رن بنائے۔ اس وقت بنگلہ دیش کا اسکور 49 اوور میں 6 وکٹ پر 254 رن ہے۔ مصدق اور سیف الدین بلے بازی کر رہے ہیں۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
بنگلہ دیش کی طرف سے مشفق الرحیم نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ شکیب الحسن کے آؤٹ ہونے کے بعد مشفق الرحیم کے ساتھ محمود اللہ بہترین بلے بازی کر رہے ہیں۔ ایک طرف محمود اللہ سنبھل کر کھیل رہے ہیں اور دوسری طرف نصف سنچری بنانے کے بعد مشفق الرحیم نے کچھ زبردست شاٹ لگائے ہیں۔ 40 اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 193 پر ہے اور مشفق الرحیم 66 گیند میں 62 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ محمود اللہ نے 25 گیند میں 17 رن بنا لیے ہیں۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
شکیب الحسن نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد جلد ہی آؤٹ ہو گئے اور پھر بلے بازی کرنے اترے سومیہ سرکار بھی سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ دونوں ہی کھلاڑیوں کو مجیب الرحمن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس وقت بنگلہ دیش کا اسکور چار وکٹ پر 152 رن ہے۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
تمیم اقبال کا وکٹ گرنے کے بعد شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے بنگلہ دیش کی پاری کو سنبھل کر آگے بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ اس درمیان شکیب الحسن نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور 29 اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 142 رن ہے۔ اس وقت مشفق الرحیم 36 گیندوں میں 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جب کہ شکیب الحسن نے 68 گیند پر 51 رن بنائے ہیں۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
افغانستانی گیندباز محمد نبی نے تمیم اقبال کو بولڈ کر کے بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا ہے۔ تمیم اقبال نے 36 رن بنائے اور اچھے فارم میں نظر آ رہے تھے لیکن وہ بنگلہ دیش کے لیے کوئی بڑا اسکور نہیں کر سکے۔ اب مشفق الرحیم شکیب الحسن کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ شکیب الحسن اس وقت 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
سلامی بلے باز تمیم اقبال اور لٹن داس کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں اترے شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی پاری کو سنبھال لیا ہے۔ 15 اوور میں بنگلہ دیش کا اسکور 74 رن پہنچ گیا ہے اور ابھی ایک ہی وکٹ آؤٹ ہوا ہے۔ تمیم 30 اور شکیب الحسن 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
بنگلہ دیش ٹیم کو پہلا جھٹکا لٹن داس کی شکل میں لگ چکا ہے۔ لٹن داس کا وکٹ اسپن گیندباز مجیب کو ملا ہے جنھوں نے اسپن کے جال میں پھنساتے ہوئے لٹن کو کیچ آؤٹ کرایا۔ لٹن نے 16 رن بنائے اور پانچویں اوور میں وہ پویلین لوٹے۔ اس وقت بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال اور شکیب الحسن کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کا اسکور 13 اور ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رن ہو چکا ہے۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
کرکٹ عالمی کپ میں آج بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان نے ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے اور اس کی کوشش ہو گی کہ بنگلہ دیش کو شکست دے کر دو پوائنٹ حاصل کرے۔ حالانکہ افغانستان اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے اور وہ اب صرف لیگ میچ ہی کھیل پائے گی۔ دوسری طرف بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ اسے ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ چونکہ شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور تمیم اقبال جیسے بلے باز فارم میں نظر آ رہے ہیں اس لیے بنگلہ دیش کے لیے راہیں آسان نظر آ رہی ہیں۔ لیکن افغانستان کی ٹیم کو بھی ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Jun 2019, 3:02 PM IST
تصویر: محمد تسلیم