
شکھر دھون کی شاندار سنچری، روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی نصف سنچریوں اور اسکے بعد بمرا اور بھونیشور کمار کے تین تین وکٹ حاصل کرنے کے بعد ہندوستان نے آسٹریلیا کو 36 رنوں سے شکست دے دی۔
ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 5 وکٹ پر 352 رن بنائے جس کےک جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 316 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیائی بلے بازوں ورنر، اسمتھ اور الیکس کیری (بابعد) نے نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن یہ ناکافی ثابت ہوا اور آسٹریلیا کو ہارکا سامنا کرنا پڑا۔
شکھر دھون کو شاندار سنچری (117) رن بنانے کے عوض میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
آسٹریلیا کی اننگ کے 49 اوور پھینکے جا چکے ہیں اور اسے 6 گیندوں میں 41 رن بنانے ہیں جوکہ ناممکن کی حد تک مشکل نظر آ رہا ہے۔ 50 ویں اوور کی پہلی گیند پھینکی جا چکی ہے اور آسٹریلیا کا نواں کھلاڑی رن آؤٹ ہو گیا۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
آخری اووروں میں جسپریت بمرا نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیائی بلے بازی پر قابو کرنے کے ساتھ آٹھواں وکٹ بھی چٹکا دیا۔ آٹھویں وکٹ کے طور پر پی کمنس وکٹ کے پیچھے دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے محض 8 رنوں کا تعاون کیا۔
48 اوور کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 309/کو فی الحال 12 گیندوں میں 44 رن درکار ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
یوجویندر چہل نے ہندوستان کو چھٹی کامیابی گلین میکس ویل کے طور پر دلائی۔ انہوں نے 28 رنوں کا تعاون کیا اور گیندباز کے ہاتھوں کاٹ اینڈ بولڈ ہو گئے۔ آسٹریلیا کو جیت کے لئے اب 56 گیندوں میں 109 رن درکار ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
بھونیشنور کمار نے اپنے ساتویں اور ہندوستان کی طرف سے پھینکے جا رہے 40ویں اوور میں دو وکٹ حاصل کر کے آسٹریلائی بلے بازی کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے پہلے بہتر بلے بازی کر رہے اسٹیو اسمتھ کو 69 کے نجی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کیا اور اسکے بعد انہوں نے مارکس اسٹوئنس کو صفر پر بولڈ کر دیا۔
ان دو وکٹوں کے گرنے کے ساتھ ہی ہندوستانی خیمہ میں جشن کا ماحول ہے۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
آسٹریلیا نے 202 کے اسکور پر اپنا تیسرا وکٹ عثمان خواجہ کے طور پر کھو دیا ہے۔ خواجہ نے آؤٹ ہونے سے قبل کچھ اچھے شاٹ لگائے لیکن انہیں 42 کے نجی اسکور پر جسپریت بمراہ نے بولڈ کر کے چلتا کر دیا۔ آسٹریلیا کا مطلوبہ رن ریٹ 11 رن فی اوور سے تجاوز کر چکا ہے۔
37 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 207/3 ہے اور اسے 78 گیندوں میں جیت کے لئے مزید 146 رن بنانے ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
آسٹریلیا نے 36 اوور کے بعد دو وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنا لئے ہیں۔ جیت کے لئے ابھی اسے 84 گیندوں میں مزید 152 رن درکار ہیں۔ اسمتھ نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں اور دوسرے بلے عثمان خواجہ 38 گیندوں میں 42 رن پر کھیل رہے ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
عالمی کپ 2019 میمں آسٹریلیا کے خلاف ٹورنامنٹ کا اپنا دورا میچ کھیلتے ہندوستان نے اپنے 252 رن کے دفاع میں میچ پر پکڑ مضبوط کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے 33 اوور کے اختتام کے بعد 172 رن اسکور کئے ہیں۔ آسٹریلیا کے 8 وکٹ باقی ہیں لیکن ہدف ابھی بہت دور ہے اور مطلوبہ رن ریٹ 10.5 رن فی اوور سے تجاوز کر چکا ہے۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
آسٹریلیائی ٹیم نے 29 اوور ختم ہونے کے بعد دو وکٹ کے نقصان پر 153 رن بنا لئے ہیں اور اسے جیت کے لئے 21 اوور میں مزید 200 رن درکار ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم اس وقت مشکل میں نظر آ رہی ہے، مطلوبہ رن ریٹ تقریباً 9.5 رن فی اوور سے پہنچ چکا ہے اور 353 رن کا ہدف ابھی کافی دور ہے۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے طور پر یوجویندر چہل نے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلا دی ہے۔ وارنر نے نصف سنچری کی اور آسٹریلیائی ٹیم کے لئے 56 رن کا تعاون کیا، ان کا کیچ باؤنڈری کے نزدیک بھونیشور کمار نے لپکا۔ وارنر کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے مقام پر نئے بلے عثمان خواجہ کریز پر پہنچے ہیں۔ جبکہ دورے بلے باز اسٹیو اسمتھ 40 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
22 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا نے 107 رن بنا لئے ہیں اور اب اسے جیت کے لئے بقیہ اوور میں 8.75 کے اسٹرائیک ریٹ سے 245 رن بنانے ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
آسٹریلیا نے ہندوستان کے 352 رنوں کے جواب میں 20 اوور کے اختتام پر 99 رن بنائے ہیں۔ سلامی بلے باز دیوڈ وارنر 45 جبکہ اسمتھ 14 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
کیدار جادھو نے آسٹریلیا کے 61 رن کے اسکور پر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلا دی ہے، انہوں نے حریف ٹیم کے کپتان کو رن آؤٹ کیا۔ فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد اسمتھ میدان پر پہنچے ہیں جبکہ دوسرے سلامی بلے بازی ڈیوڈ وارنر 31 کے اسکور پر بلے بازی کر رہے ہیں۔
فی الحال 16اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 75/1 ہے اور اسے جیت کے 34 اوور میں 8.18 کے اسٹرائک ریٹ سے مزید 278 رن بنانے ہیں۔ آسٹریلیا کا موجودہ اسٹرائیک ریٹ 4.69 ہے۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
ہندوستان کی طرف سے دئے گئے 353 رن کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا۔ 10 اوور کے بعد اس نے بغیر کسی نقصان کے 48 رن بنا لئے ہیں۔ وارنر 18 اور فنچ 28 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
شکھر دھون کی شاندار سنچری اور وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی نصف سنچریوں کے بل پر ہندوستان نے اپنے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 352 رن اسکور کئے اور آسٹریلیا کو جیت کے لئے 353 رنز کا ہدف دیا۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
شکھر دھون کے 117 رن بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی نے محاذ سنبالتے ہوئے نصف سنچری اسکور کر لی ہے۔ وہیں ہاردک پنڈیا بھی 13 گیندوں میں 20 کے اسکور پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان کا اسکور اس وقت 42 اوور کے اختتام کے بعد دو وکٹ کے بعد 257 رن پہنچ گیا ہے۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
شکھر دھون 109 گیندوں میں 117 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں مچل اسٹارک نے کاٹ اینڈ بولڈ آؤٹ کیا۔ ہندوستان کا اسکور فی الحال 38 اوور کے اختتام کے بعد 230/2 رن ہے۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
سلامی بلے باز شکھر دھنو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کر لی ہے، انہوں نے 95 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگ میں 13 چوکے لگائے۔
ہندوستان کا اسکور فی الحال 33 اوور کے اختتام کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 190 رن ہے۔ میدان پر موجود دوسرے بلے باز وراٹ کوہلی 23 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ہندوتان ایک بڑے اسکور کی طرف گامزن ہے۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 27 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 157 رن بنا لئے ہیں۔ شکھر دھون شاندار 83 رن پر کھیل رہے ہیں، انہوں نے اپنی اننگ کے دروان 11 چوکے لگائے ہیں۔ روہت شرما کے آؤٹ ہونے پر میدان پر آئے وراٹ کوہلی 12 رن کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
ہندوستان کو روہت شرما کے طور پر پہلا جھٹکا لگا، وہ 57 رن (70 گیند) کے نجی اسکور پر کوٹلر کی گیند پر الیکس کیری کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔
ہندوستان کا اسکور فی الحال 23 اوور کے اختتام کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رن ہے۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے 20 اوور کے بعد ہوئے بغیر کسی نقصان کے 111 رن بنا لئے ہیں۔ دونوں سلامی بلے باز نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ روہت شرما اس وقت 50 جبکہ شکھر دھون 62 رن بنا چکے ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے بہترین شروعات کی ہے اور 15 اوور کے اختتام کے بعد 81 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما اس وقت 31 رن بنا کر جبکہ شکھر دھون 45 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
کرکٹ المی کپ 2019 انگلینڈ کے دی اوول میدان پر کھیلے جار ہے ہندوستان اور آسٹریلیا کے میچ میں وراٹ کوہلی نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ سلامی بلے باز کے طور پر شکھر دھون اور روہت شرما میدان پر پہنچے ہیں۔ اس میچ میں ٹاس کو اہم مانا جا رہا تھا، ماہرین کا خیال ہے کہ دوسری اننگ میں بلے بازی کچھ مشکل ہو جائے گی۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
عالمی عالمی کپ 2019 میں ہندوستان اپنے دورے میچ میں آسٹریلیا کے مد مقابل ہے۔ کرکٹ فینز میں اس میچ کے حوالہ سے زبردست کریز نظر آ رہا ہے۔ اوول کے جس میدان پر میچ کھیلا جا رہا ہے وہاں ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی ناظرین نیلے رنگ کی شرٹ پہن کر پہنچے ہیں۔ خواہ ہندوستان کی کارکردگی ابھی تک کے کھیلے گئے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے خلاف بہتر نہ رہی ہو لیکن آج کا مقابلہ کانٹے کا ہونے جا رہا ہے۔ عالمی کپ میں ابھی تک ہندوستان اور آسٹریلیا نے ایک دوسرے سے 11 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 8 آسٹرلییا نے اور 3 ہندوستان نے جیتے ہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
ہندوستان: روہت شرما، شکھر دھون، وراٹ کوہلی (کپتان)، کے ایل راہل، کیدار جادھو، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، جسپریت بمراہ۔
آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، ایران فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، ایلیکس کیری (وکٹ کیپر)، ناتھن کولٹر نائل، پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک، ایڈم جامپا۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 3:10 PM IST