
سری لنکا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے آج میز بان اور دنیا کی نمبر ایک انگلینڈ کی ٹیم کو 20 رنوں سے شکست دے کر خود کو عالمی کپ میں برقرار رکھا ہے۔
سری لنکا کی طرف سے لستھ ملنگا نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دھننجے ڈی سلوا نے بھی شاندار تین وکٹ حاصل کر کے انگلینڈ کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رن بین اسٹوکس (82) نے بنائے اس کے علاوہ جو روٹ نے 57 رن بنائے۔
قبل ازیں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 232 رن بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 233 رنوں کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی طرف سے اینجلو میتھیوز نے 85 رن بنائے جبکہ فرنانڈو نے 49 اور کسل مینڈس نے 46 رن بنائے۔
لستھ ملنگا کو شاندار گیند بازی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
انگلینڈ نے 50 اوور کے اختتام پر 194 رن بنا لئے ہیں۔ 233 رنوں کے ہدف میں تعاقب میں اسے اب 45 رن درکار ہیں لیکن اس کا محض ایک ہی کھلاڑی باقی ہے۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
جوفرا آرچر کے طور پر انگلینڈ نے اپنا نواں کھلاڑی کھو دیا ہے، انہون نے محض تین رن کا تعاون کیا اور اسورو ادانا کی گیند پر تھسارا پریرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اب 36 گیندوں کا کھیل باقی ہے اور انگلینڈ کو جیتک ے لئے مزید 47 رن درکار ہیں۔ ادھر سری لنکا کو جیت کے لئے محض ایک وکٹ اور حاصل کرنا ہے۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
سری لنکا کی طرف سے 43 اوور پھینکے جا چکے ہیں اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 42 گیندوں میں 48 رن درکار ہیں۔ میدان پر بین اسٹوکس اور جے آرچر موجود ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
انگلینڈ کے یکے بعد دیگرے تین وکٹ چٹکا کر دھننجے ڈی سلوا نے سری لنکا کو مضبوط صورت حال میں پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے آٹھویں وکٹ کے طور پر عادل راشد کو محض ایک رن کے اسکور پر کسل پریرا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
فی الحال 41 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 54 گیندوں میں ابھی مزید 55 رن درکار ہیں۔ ادھر سری لنکا کو جیت کے لئے انگلینڈ کے صرف دو وکٹ اور حاصل کرنے ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
کرس ووکس کے طور پر انگلینڈ کا ساتواں کھلاڑی پویلین لوٹ چکا ہے۔ ووکس کو محض دو کے اسکور پر دھننجے کی گیند پر کسل پریرا نے لپکا۔ مقابلہ یہاں سے دلچسپ ہوتا نظر آ رہا ہے۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
دھننجے ڈی سلوا نے سری لنکا کو چھٹی کامیابی دلا دی ہے۔ انہوں نے معین علی کو 16 کے نجی اسکور پر اسورو ادانا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
سری لنکا کی طرف سے جیت کے لئے دئے گئے 233 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان میں 152 رن اسکور کر لئے ہیں۔
انگلینڈ کو اب جیت کے لئے 87 گیندوں میں 81 رن درکار ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
اننگ کی شروعات میں ہی لستھ ملنگا کی طرف سے دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین بھیج دینے کے بعد انگلیش ٹیم سہم گئی ہے اور 50 کے اسکور تک پہنچے میں اسے 14 اوورز تک انتظار کرنا پڑا۔
فی الحال 15 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 53 رن ہے۔ جیتنے کے لئے اسے ابھی 35 اوورز میں مزید 180 رنز درکار ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
سلامی بلے باز جے ونسی کو بھی بیئریسٹوں کی طرح لستھ ملنگا نے ہی اپنا شکار بنایا۔ ونسی نے 14 رنوں کا تعاون کیا اور کسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ لستھ ملنگا نے دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین بھیج کر سری لنکا کو میچ میں واپسی کرا دی ہے۔
فی الحال 8 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 26 رن ہے۔ کریز پر جے روٹ 12 رن بنا کر موجود ہیں جبکہ کپتان ایون مورگن نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔ انگلینڈ کو جیت کے لئے 42 اوورز میں مزید 207 رن درکار ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
سری لنکا کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ لستھ ملنگا نے سلامی بے باز جانی بیئریسٹو کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھا دی۔
ایک اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 3 رن ہے۔ سلامی بلے باز جیمس ونسی (1) اور جے روٹ (2) کریز پر موجود ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے میزبان انگلینڈ کے گیندبازوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 9 وکٹ پر 232 روں تک محدود کر دیا۔ انگریز کھلاڑیوں کو جیت کے لئے 233 رن بنانے ہوں گے۔
انگلینڈ کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ عادل راشد نے 2 جبکہ کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔
ادھر، سری لنکا کے واحد بلے باز اینجلو میتھیوز ہی نصف سنچری اسکور پائے اور وہ 85 رن بنا کر آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ اویشکا فرنانڈو نے 49، کسل مینڈس نے 46 جبکہ دھننجے ڈی سلوا نے 28 رنوں کا تعاون کیا۔
ٹورنامنٹ میں میزبان انگلینڈ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ انہیں 233 رنوں کے تعاقب میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔ وہیں سری لنکا کے لئے یہ میچ کرو یا مرو کی صورت حال والا ہے۔ لہذا اگر اسے ٹورنامنٹ میں خود کو برقرار رکھنا ہے تو آج کرشمائی گیندبازی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
اسورو ادانا کے طور پر سری لنکا نے اپنا ساتواں وکٹ کھو دیا۔ انہیں 6 کے نجی اسکور پر مارک ووڈ کی گیند پر جے روٹ نے لپکا۔ نئے بلے باز کے طور پر لستھ ملنگا کریز پر پہنچے ہیں۔ ادھر میتھیوز کا اسکور 69 ہو چکا ہے۔
فی الحال 47 اوور کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور 214 رن ہے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
سری لنکا نے 200 کے اسکور پر ٹی پریرا کے بطور اپنا ساتواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ پریرا کو آرچر کی گیند پر عادل راشد نے لپکا، انہوں نے دو رنوں کا تعاون کیا۔
فی الحال 46 اوور کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 201 رن ہے۔ کریز پر اینجلو میتھیوز (64 رن) اور اسورو ادانا موجود ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
سری لنکا نے 190 کے اسکور پر 6 کھلاڑی کھو دئے ہیں۔ چھٹے کھلاڑی کے طور پر دھننجے ڈی سلوا کا وکٹ گرا جنہوں نے 29 رنوں کا تعاون کیا۔ انہیں جے آرچر کی گیند پر جے روٹ نے لپکا۔ میتھیوز 62 کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز ٹی پریرا بلے بازی کے لئے پہنچے ہیں۔
فی الحال 44 اووروں کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 192 رن ہے۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
میزبان انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے اپنا اسکور 180 کے پار پہنچا دیا ہے۔ میتھیوز نے اپنی نصف سنچری (52) مکمل کر لی ہے جبکہ دوسرے بلے باز اے ڈی سلوا 25 رن بنا کر نابعد ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
34 اوور کے بعد سری لنکا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 152 رن پہنچ گیا ہے۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
کسل مینڈس کے بعد نئے آنے والے بلے باز جیون مینڈس کو بھی عادل راشد نے اپنا شکار بنایا، وہ کھاتا بھی نہیں کھول پائے تھے۔ عادل راش نے انہیں اپنی ہی گیند پر لپک کر پویلین کی راہ دکھلائی۔ نئے بلے باز کے طور پر دھننجے ڈی سلوا میدان پر پہنچے ہیں۔ جبکہ اینجلو میتھیوز 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
فی الحال 31 اوور کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 138 ہو گیا ہے۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
اینجلو میتھیوز کے ساتھ مل کر سری لنکا کی اننگ کو سنبھالنے والے کسل مینڈس 46 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انہیں عادل راشد کی گیند پر ایون مورگن نے لپکا۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
سری لنکا کی ٹیم نے 3 وکٹ 62 رن کے اسکور پر کھو دینے کے بعد اننگ کو سنبھال لیا ہے اور 28 اوور کے بعد اسکور 125 رنوں تک پہنچ گیا ہے۔ مینڈس اور میتھیوز دونوں ہی 25-25 رن پر کھیل رہے ہیں۔
فی الحال 29 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 128 رن ہے۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
سری لنکا نے 62 کے مجموعی اسکور پر اے فرنانڈو کے طور پر اپنا تیسرا کھلاڑی کھو دیا ہے، انہیں مارک ووڈ کی گیند پر عادل رشید نے لپکا۔ فرنانڈو اپنی نصف سنچری سے محض ایک رن سے چوک گئے، انہوں نے 39 گیندوں میں 49 رنوں کا تعاون کیا اور اپنی اننگ کے دوران 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
فی الحال 14 اوورز ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 63 رن ہے۔ فرنانڈو کے آؤٹ ہونے کے بعد اے میتھیوز میدان پر پہنچے ہیں۔ جبکہ کے مینڈس 12 رن کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
سری لنکا نے 3 کے اسکور پر اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کو کھو دیا ہے۔ بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا کپتان دیمتھ کرونارتنے کے طور پر لگا جنہیں جوفرا آرچر کی گیند پر جوس بٹلر نے لپکا، انہوں نے محض ایک رن کا تعان کیا۔ دوسرے آؤٹ ہونے بلے کسل پریرا تھے جنہیں کرس ووکس کی گیند پر معین علی نے لپکا۔
فی الحال 6 اوورز مکمل ہو چکے ہیں اور آسٹریلیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 24 رن ہے۔ اویسکا فرنانڈو 20 رن بنا کر جبکہ کسل مینڈس ایک رن پر کھیل رہے ہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
لیڈز: سری لنکا کرکٹ ٹیم نے آج ہیڈنگلے کے میدان پر میزبان انگلینڈ کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کی فہرست میں تیسرے مقام پر ہے جبکہ سری لنکا چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے۔ انگلینڈ نے اس میچ کے لئے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ سری لنکائی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سری لنکا: دیمتھ کرونارتنے (کپتان)، کشل پریرا (وکٹ کیپر)، اویکا فرنانڈو، کشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، جیون مینڈس، دھننجے ڈی سلوا، اسورو ادانا، تھسارا پریرا، نوان پردیپ اور لستھ ملنگا۔
انگلینڈ: جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوئے روٹ، ایون مارگن (کپتان)، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، عادل راشد، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
سری لنکا آج دنیا کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کے مد مقابل ہے۔ انگلینڈ کے پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ہار کے ساتھ آٹھ پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم پانچ میچوں میں ایک جیت، دو ہار اور دو منسوخ نتیجوں کے ساتھ فی الحال چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا کے کھاتے میں چار پوائنٹس ہیں۔ انگلینڈ کو واحد شکست پاکستان کے ہاتھوں ملی ہے، وہیں سری لنکا نے اپنی واحد فتح ٹورنامنٹ میں نچلے پائیدان پر چل رہی افغانستان کے خلاف حاصل کی تھی۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jun 2019, 3:00 PM IST