کرکٹ

ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم 21 فروری سے ویلنگٹن اور کرائسٹ چرچ میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے تحت دو میچوں کی ٹسٹ سریز کھیلے گی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم پہلے ہی اپنے سرکردہ تیز گیند باز ایشانت شرما کی فٹنس سے پریشان ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ہندوستان کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو پیٹھ کی تکلیف سے مکمل صحت یاب ہونے میں ناکامی کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26 سالہ آل راؤنڈر کمر کی سرجری کے بعد اپنی میچ تیاری کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ ہاردک نے ایک سنگین مسئلے کے علاج کے لئے 5 اکتوبر کو لندن میں سرجری کرائی تھی اور انہیں نیوزی لینڈ سیریز کے دوران شرکت کی پوری امید تھی۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہاردک نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ہیڈ فزیو آشیش کوشک کے ساتھ اپنی ریڑھ کی ہڈی کی جانچ کے لئے لندن گئے تھے اور ریڑھ کی ہڈی کے ماہر سرجن ڈاکٹر جیمز الیبون کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانڈیا اس وقت تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی صحت پروگرام کے تحت رہیں گے جب تک کہ وہ میچ کی پوری فٹنس حاصل نہ کرلیں۔

Published: undefined

جولائی 2018 میں ہندوستان کے لئے اپنے 11 ٹیسٹ میچوں کا آخری میچ کھیلنے والے ہاردک کو ایشیاء کپ 2018 میں کمر کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔ گزشتہ سال کمر کے نچلے حصے میں اکڑن کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں سے بھی ان کو باہر کردیا گیا تھا۔

Published: undefined

ہاردک کی سرجری کے لئے فیصلہ بالآخر ستمبر کے آخر میں ٹیم انڈیا کے فزیوتھیراپسٹ یوگیش پرمار کی مشاورت سے لیا گیا تھا۔ ہاردک ویسٹ انڈیز میں ہندوستان کے ورلڈ کپ کے بعد کے مقابلوں سے آرام کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے قومی ٹیم میں واپس آئے تھے۔ اس کے بعد وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ جبکہ ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز سے بھی باہر رہے تھے۔

Published: undefined

ہندوستانی کرکٹ ٹیم 21 فروری سے ویلنگٹن اور کرائسٹ چرچ میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے تحت دو میچوں کی ٹسٹ سریز کھیلے گی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم پہلے ہی اپنے سرکردہ تیز گیند باز ایشانت شرما کی فٹنس سے پریشان ہے، جنھیں جنوری کے اوائل میں ودربھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined