کرکٹ

انضمام الحق کو ہارٹ اٹیک آنے کی خبر تھی جھوٹی، خود انضمام نے بتایا افواہ

پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق نے اپنے آفیشیل یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کہا ہے کہ وہ پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اسپتال گئے تھے اور روٹین چیک اَپ کے دوران شریان میں بلاک کا پتہ چلا۔

انضمام الحق، تصویر آئی اے این ایس
انضمام الحق، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کا دورہ پڑنے کی خبر کے درمیان انھوں نے واضح کیا ہے کہ یہ خبر سچ نہیں ہے۔ انضمام کا کہنا ہے کہ شریان (آرٹری) بلاک ہونے کی وجہ سے ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ انھوں نے اپنے آفیشیل یو ٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کر کہا ہے کہ وہ پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اسپتال گئے تھے اور روٹین چیک اَپ کے دوران شریان میں بلاک کا پتہ چلا۔

Published: undefined

انضمام الحق نے کہا کہ ’’میں پاکستان اور دنیا میں سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنھوں نے میری صحت کے لیے دعا کی۔ میں پاکستان کے لوگوں، یہاں کے کرکٹر اور دنیا بھر میں سبھی کو شکریہ کہتا ہوں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’میں نے رپورٹ دیکھی جس میں کہا جا رہا ہے کہ مجھے دل کا دورہ پڑا تھا۔ یہ غلط ہے۔ میں روٹین چیک اَپ کے لیے اپنے ڈاکٹر کے پاس گیا جنھوں نے کہا کہ انھیں انجیوپلاسٹی کرانی ہوگی۔ انجیوپلاسٹی کے دوران ڈاکٹروں نے دیکھا کہ میری ایک شریان بلاک ہے جس کے بعد انھوں نے اسٹینٹ ڈالا۔ یہ آسان اور کامیاب رہا اور میں اسپتال میں 12 گھنٹے رہنے کے بعد گھر لوٹا۔ میں اب ٹھیک ہوں۔‘‘

Published: undefined

انضمام الحق نے کہا کہ ’’میں ڈاکٹر کے پاس اس لیے گیا کیونکہ مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا۔ یہ دل کے قریب بھی نہیں تھا۔ اگر میں دکھانے میں تاخیر کرتا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ اس سے میرا دل متاثر ہو سکتا تھا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined