کرکٹ

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے اچانک بین الاقوامی کرکٹ کو کہا الوداع

35 سالہ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں انھوں نے 19 ہزار 346 رن بنائے۔ ان میں 48 سنچری اور 6 ڈبل سنچری شامل ہیں۔

کین ولیمسن، تصویر یو این آئی
کین ولیمسن، تصویر یو این آئی 

نیوزی لینڈ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار اور سابق کپتان کین ولیمسن نے اچانک بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران کین ولیمسن نے فوری اثر سے بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان نے پوری کرکٹ دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

Published: undefined

35 سالہ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 19 ہزار 346 رن بنائے، جن میں 48 سنچریاں اور 6 ڈبل سنچریاں شامل ہیں۔ ایک شاندار بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین کپتانوں میں بھی شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں کیوی ٹیم کی قیادت کی۔

Published: undefined

2016 سے 2024 تک کین ولیمسن بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کے کپتان رہے۔ ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 2021 کی ’ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ‘ جیتی۔ اس کے علاوہ وہ 2 مرتبہ کیوی ٹیم کو آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل تک لے گئے اور 3 بار سیمی فائنل تک پہنچایا۔ 2010 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے کین ولیمسن نے نومبر 2025 میں ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ ’’میں کافی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہا تھا، لیکن اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہی درست وقت ہے۔ میرے اندر ہمیشہ بین الاقوامی کرکٹ کے لیے جذبہ اور بھوک موجود رہی ہے، اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے نیوزی لینڈ کے لیے کھیلے گئے ہر میچ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ولیمسن نے نیوزی لینڈ کے لیے 110 ٹیسٹ، 175 یک روزہ اور 93 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 9 ہزار 515 رن، یک روزہ کرکٹ میں 7 ہزار 257 رن اور ٹی-20 کرکٹ میں 2 ہزار 575 رن بنائے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined