کرکٹ

آئی پی ایل کے باقی میچوں کو مکمل کرانے کی ’انگلینڈ کاؤنٹی‘ نے کی پیشکش

ٹورنامنٹ کو مکمل کرنے کے علاوہ کاؤنٹی نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ چوٹی کے کھلاڑیوں کو ٹی-20 عالمی کپ میں جانے میں مدد فراہم کرے گا۔

آئی پی ایل ٹرافی، تصویر آئی اے این ایس
آئی پی ایل ٹرافی، تصویر آئی اے این ایس 

لندن: انگلینڈ کی کاونٹی کے ایک گروپ نے آئی پی ایل کے باقی میچوں کو اس سال ستمبر میں اپنے یہاں کرانے کی پیشکش کی ہے۔ ایم سی سی، سرے، وارک شائر اور لنکاشائر (دونوں لارڈس میں واقع) ، کیا اوول (دونوں لندن)، ایجبسٹن(برمنگھم) اور ایمریسٹس اولڈ ٹریفڈ (مینچسٹر) اس گروپ کا حصہ ہیں جنہوں نے انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کو خط لکھ کر بی سی سی آئی کے سامنے یہ پیشکش رکھنے کی گزارش کی ہے۔ اس گروپ کے منصوبہ کے مطابق ٹورنامنٹ ستمبر کے دوسرے ہاف میں تقریباً دو ہفتے میں پورا کرلیا جائے گا۔

Published: undefined

ٹورنامنٹ کو مکمل کرنے کے علاوہ کاونٹی نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ چوٹی کے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں جانے میں مدد فراہم کرے گا اور یہ یقینی بنائے گا کہ یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کھیلے جانے کی پوزیشن میں پچیں ایک دم تازہ ملے۔

Published: undefined

کاؤنٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ میچوں کو فل ہاؤس شائقین کے سامنے کھیلا جائے گا حالانکہ یہ بھی امکان ہے کہ آئی پی ایل کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی جائے اور دو سے تین میچ روزانہ کھیلے جائیں اور گروپ مرحلہ اور ناک آوٹ مرحلہ کے بیچ کوئی فرق نہ ہو۔ واضح رہے کہ انگلینڈ -ہندوستان ٹسٹ سیریز 14 ستمبر کو مینچیسٹر میں ختم ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined