کرکٹ

دھونی کی بیٹی کو غصّہ کیوں آیا؟

آئی پی ایل کا شائد ہی کوئی ایس مقابلہ رہا ہو جہاں دھونی کی بیٹی ’جیوا‘ اپنے والد کا حوصلہ بڑھانے کے لئے نہیں پہنچی ہوں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یوں تو پوری دنیا میں دھونی کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور دھونی کے لئے ان کی چاہت کا عالم یہ ہے کہ وہ دھونی کے لئے جان تک دینے کو تیار رہتے ہیں۔ آئی پی ایل کے میچ ہوں تو ان کے چاہنے والوں کی یہ ’پیلی فوج ‘ہر جگہ پہنچ جاتی ہے۔ ان چاہنے والوں میں ایک دھونی کی بیٹی ’جیوا‘ بھی ہیں جو اس بات پر بھی غصہ ہو جاتی ہیں کہ کوئی ان کے پاپا کا نام زور سے کیوں لے رہا ہے۔

Published: 11 May 2019, 1:10 PM IST

وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے دوسرے کوالیفائنگ مقابلہ جیتنے کے بعد جب چنئی سپر کنگس اپنے ہوٹل میں واپس لوٹ رہی تھی تب ان چاہنے والے فینس کی ایک حرکت نے دھونی کی بیٹی کو غصہ دلا دیا۔ جب ٹیم بس اپنے ہوٹل واپس آ رہی تھی تب کچھ چاہنے والے بائک سوار بس کے ساتھ دھو نی دھونی کی آواز لگا رہے تھے اور یہی بات جیوا کو اتنی ناگوار گزری کہ وہ ان سے ناراض ہو کر کہنے لگی ’سو لاؤڈ، لاؤڈ‘ (اتنے زور زور سے)۔ جیوا کو بالکل اچھا نہیں لگا کہ کوئی ان کے والد کا نام اس قدر چیخ چیخ کرپکارے۔ غصہ کیوں نہ ہو اور کوئی کیوں اس کے والد کا نام اتنا زور سے لے۔

Published: 11 May 2019, 1:10 PM IST

آئی پی ایل میں شاید ہی کوئی میچ رہا ہو جب وہ اپنے والد کا میچ دیکھنے نہیں آئی ہوں۔ وہ ہر میچ میں اپنی والدہ ساکشی کے ساتھ نظر آتی ہیں اور چوکے، چھکے یا آؤٹ ہونے پر ان کا رد عمل دیکھنے لائق ہوتا ہے۔آج کل جیوا کا ساتھ دینے کے لئے دھونی کے ساتھی سریش رینا کی بیٹی بھی ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔ واضح رہے کل چینئی سپر کنگس نے اپنا میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Published: 11 May 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 May 2019, 1:10 PM IST