کرکٹ

بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے ماسک لگا کر کی ٹریننگ

دہلی میں آلودگی کی موجودہ صورت حال اور تین نومبر کو یہاں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کے متعلق خدشات کے درمیان بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے جمعرات کو ماسک لگا کر مشق کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی میں آلودگی کی موجودہ صورت حال اور تین نومبر کو یہاں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کے متعلق خدشات کے درمیان بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے جمعرات کو ماسک لگا کر مشق کی۔

Published: undefined

ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ تین نومبر کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منعقد ہونا ہے۔ لیکن دارالحکومت میں دیوالی کے بعد سے ہی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے جس سے دن بھر اندھیرے جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

اگرچہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے صاف کر دیا ہے کہ میچ طے پروگرام کے مطابق دہلی میں ہی ہوگا جبکہ اس سیریز میں ہندستانی ٹیم کی کپتانی کرنے جا رہے بلے باز روہت شرما نے بھی کہا ہے کہ انہیں دارالحکومت کے موسم کو لے کر کوئی پریشانی محسوس نہیں ہو رہی ہے۔

Published: undefined

پہلے ٹوئنٹی 20 سے سابق بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس کے جمعرات کو ماسک پہن کر ٹریننگ کرتے دیکھا گیا۔ موجودہ صورت حال نے گزشتہ سال ہندستان اور سری لنکا کے درمیان سریز یاد دلادی جب مہمان ٹیم کے کھلاڑی دارالحکومت میں اسی دوران ہوئے میچ میں ماسک لگا کر کھیلے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined