
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جانب سے ٹام کورن نے سب سے زیادہ 2 وکٹ لیے اور انھوں نے اپنے 3 اوور میں 39 رن دیے۔ سنیل نارائن نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں محض 17 رن دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کیا۔ ان کے علاوہ پیوش چاولہ اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ لیا۔ سنیل نارائن، ایندرے رسیل اور کلدیپ یادو کے علاوہ سبھی گیندبازوں کی چنئی سپر کنگس کے بلے بازوں نے جم کر دھنائی کی۔
چنئی سپر کنگس کی جانب سے سیم بلنگس نے سب سے زیادہ 56 رن بنائے۔ ان کے علاوہ شین واٹسن نے 42، امباتی رائیدو نے 39، سریش رینا نے 14، دھونی نے 25 اور جڈیجہ و بریوو نے آوٹ ہوئے بغیر 11-11 رن بنائے۔
ونے کمار نے اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا کھانے کے بعد کچھ اچھی گیندیں پھینکیں لیکن پانچویں گیند پر جڈیجہ نے چھکا مار کر چنئی کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ونے کمار نے آخر کی پانچ گیندوں میں 19 رن لٹا دیے۔ چنئی سپر کنگس نے 19.5 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 205 رن بنائے۔
کولکاتا کے کپتان دنیش کارتک نے آخری اوور ڈالنے کے لیے ونے کمار کو بلایا ہے۔ انھوں نے اپنے پہلے اوور میں 16 رن دیے تھے اس لیے ان پر میچ بچانے کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ خود کو ثابت کرنے کا بھی اچھا موقع ہے۔
سیم بلنگس کی تیز طرار پاری کا ٹام کورن نے اختتام کیا۔ ان کا کیچ اتھپا نے پکڑا۔ اب نئے بلے باز ڈیوین بریوو آئے ہیں جو لمبے شاٹ مارنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سبھیکی نگاہیں ان پر مرکوز ہیں۔
اس وقت سیم بلنگس کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر سنگل لے کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انھوں نے یہ نصف سنچری محض 21 گیند بنائی جس میں انھوں نے 4 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔
ایندرے رسیل کے ذریعہ پھینکے گئے 18ویں اوور میں سیم بلنگس نے دھماکہ دار بلے بازی کی اور اس اوور میں دو چھکے بھی لگائے۔ مجموعی طور پر اس اوور میں کل 15 رن بنے۔ سبیم بلنگس اس وقت 49 رن پر کھیل رہے ہیں۔
17ویں اوور کی تیسری گیند پر پیوش چاولہ نے چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ کرا کر اپنی ٹیم کو راحت کی سانس لینے کا موقع دیا ہے۔ دھونی نے 25 رن اسکور کیا جس کے لیے انھوں نے 28 گیندیں کھیلیں۔ انھوں نے اس پاری میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔
چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سیم ولنگس جس طرح کی بلے بازی کر رہے ہیں اس سے کولکاتا کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اگر کولکاتا دونوں میں سے کسی ایک کا وکٹ جلد حاصل نہیں کرے گا تو میچ پر اس کی گرفت کمزور ہو سکتی ہے۔ سیم ولنگس نے جارحانہ رخ اختیار کیا ہوا ہے جو چنئی سپر کنگس کے لیے اچھی خبر ہے۔
دھونی 23 اور سیم 24 پر کھیل رہے ہیں
دھونی 21 اور سیم 9 پر کھیل رہے ہیں
دھونی 9 اور سیم 8 پر کھیل رہے ہیں
سریش رینا 14 رن بنا کرووٹ ہوئے
دھونی 7 اور سیم 1 پر کھیل رہے ہیں
دھونی 3 اور سریش رینا 6 پر کھیل رہے ہیں
آنبتی رئیڈو 39 رن بنا کر آووٹ
آنبتی رائیڈو 38 اور سریش رینا 3 پر کھیل رہے ہیں
آنبتی رائیڈو 36 اور سریش رینا 1 پر کھیل رہے ہیں
آنبتی رائیڈو 33 اور سریش رینا 0 پر کھیل رہے ہیں
واٹسن ٹام کرین کی بال پر رینکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ ہوئے
شین واٹسن 31 اورآنبتی رائیڈو 32 پر کھیل رہے ہیں
شین واٹسن 29 اورآنبتی رائیڈو 13پر کھیل رہے ہیں
چنئی سپر کنگس کے بلے باز شین واٹسن نے ٹیم کو تیز شروعات دی ہے۔ انھوں نے محض 12 گیند میں 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 رن بنا لیے ہیں۔ ٹیم کا اسکور 2 اووروں کے بعد 30 رن ہو گیا ہے اور اس کا کوئی وکٹ نہیں گرا ہے۔
چنئی اور کولکاتا میچ کے درمیان ’نام تملر کاچی‘ کے کارکنان حراست میں لیے گئے جو کاویری آبی تنازعہ کے مدنظر میچ میں خلل ڈالنا چاہ رہے تھے۔ چیپک اسٹیڈیم میں میچ کے دوران انھوں نے جوتے پھینکنے شروع کیے تھے جس کے بعد پولس نے انھیں حراست میں لے لیا۔ قابل ذکر ہے کہ آج صبح ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے باہر کاویری آبی تنازعہ پر تمل تنظیموں نے مظاہرہ بھی کیا تھا۔ تنظیموں کا مطالبہ تھا کہ مرکز کی جانب سے کاویری بورڈ مینجمنٹ نہ بنائے جانے پر میچ کا بائیکاٹ کیا جائے۔ سیکورٹی کے لحاظ سے اسٹیڈیم کے باہر 4 ہزار پولس اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے تک کم و بیش 350 مظاہرین کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔
چنئی سپر کنگس کی جانب سے شین واٹسن نے سب سے زیادہ 2 وکٹ لیے، لیکن انھوں نے اپنے 4 اوور میں 39 رن لٹا دیے۔ شردل ٹھاکر نے 4 اوور میں 37 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ہربھجن سنگھ نے حالانکہ 2 اوور میں محض 11 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا، لیکن انھیں زیادہ اوور کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔ اسی طرح رویندر جڈیجہ کو بھی 2 اوور کرنے کا ہی موقع ملا اور اس میں انھوں نے 19 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کیا۔ عمران طاہر نے اپنے 4 اوور میں محض 26 رن دیے لیکن انھیں کوئی وکٹ نہیں مل سکا۔ ڈوین بریوو نے سب سے زیادہ رن لٹائے اور انھوں نے 3 اوور میں 50 رن خرچ کیے۔ پچھلے میچ میں بہترین گیندبازی کرنے والے دیپک چہر کو صرف ایک اوور کرنے کا موقع ملا اور اس میں انھوں نے 18 رن خرچ کر دیے۔
آندرے رسیل کے تیز طرار 88 رنوں کی اننگ نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا اسکور 202 پہنچا دیا۔ انھوں نے شردل ٹھاکر کی آخری گیند پر بھی چھکا لگایا۔ اس طرح چنئی سپر کنگس کو فتح کے لیے 203 رن بنانے ہوں گے۔ کولکاتا کی جانب سے کرس لین نے 22، سنیل نارائن نے 12، اُتھپّا نے 29، رانا نے 16، کپتان کارتک نے 26، رِنکو سنگھ نے 2، آندرے رسیل نے ناٹ آؤٹ 88 اور کورن نے بھی ناٹ آؤٹ 2 رن بنائے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لیے آندرے رسیل آخری کے اووروں میں خوب رن بٹور رہے ہیں۔ انھوں نے انیسویں اوور کے شروع کی تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگائے۔ اس اوور میں کل 21 رن بنے۔
کولکاتا کو مشکل حالات سے بخوبی نکالنے والے کپتان دنیش کارتک 25 گیندوں پر 26 رن بنا کر شین واٹسن کا شکار ہو گئے۔ انھوں نے اپنی اننگ میں 1 چھکا اور 2 چوکے لگائے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو منجدھار سے نکالتے ہوئے آندرے رسیل نے بہترین اننگ کھیلی اور محض 26 گیندوں میں 53 رن بنا کر اب بھی کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انھوں نے اپنی نصف سنچری چھکا مار کر مکمل کی۔ اس درمیان انھوں نے 6 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔
10 اوور میں 89 رن پر پانچ وکٹ کھونے کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جانب سے کپتان دنیش کارتک اور آندرے رسیل نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 17ویں اوور میں 150 کے پار پہنچا دیا۔ اس درمیان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 60 سے زیادہ رن کی پارٹنرشپ بھی ہو گئی ہے۔
لگاتار گر رہے وکٹوں پر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان دنیش کارتک اور آندرے رسیل نے روک لگا دی ہے اور دونوں ہی بلے باز چنئی کے گیندبازوں کو اچھی طرح کھیل رہے ہیں۔ رن بنانے کا کوئی بھی موقع یہ دونوں بلے باز نہیں گنوا رہے ہیں۔ 15 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 123/5 ہے۔
دسویں اوور کی آخری گیند پر شردل ٹھاکر نے رِنکو سنگھ کا وکٹ لے کر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ حالانکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا رَن ریٹ اچھا ہے لیکن اس کے لیے وکٹ بچانا بھی بہت ضروری ہے۔ ویسے کولکاتا کے پاس اب بھی دنیش کارتک اور اینڈرے رسیل جیسے بلے باز ہیں اور دونوں اس وقت کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
اچھی بلے بازی کر رہے رابن اتھپّا کی قسمت اچھی نہیں رہی اور وہ 29 رن بنا کر سریش رینا کے ذریعہ رن آؤٹ کیے گئے۔ انھوں نے یہ 29 رن محض 16 گیندوں میں بنائے تھے۔ اتھپا نے اپنی پاری کے دوران 3 چھکا اور 2 چوکا لگایا۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو بہترین شروعات مل چکی ہے لیکن ہر تھوڑی دیر پر وکٹ گرنا بھی جاری ہے۔ تیسرے وکٹ کی شکل میں نتیش رانا آؤٹ ہوئے ہیں جنھیں واٹسن نے کپتان دھونی کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ کرایا۔ رانا نے 14 گیند میں 16 رن بنائے۔ دوسری طرف سے رابن اتھپا تیزی کے ساتھ رن بٹور رہے ہیں۔ 8.1 اوور کے بعد اسکور 81 رن پر 3 وکٹ ہے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو کرس لین کی شکل میں دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ انھوں نے 16 گیندوں میں 22 رن بنائے۔ رویندر جڈیجہ نے انھیں بولڈ آؤٹ کیا۔
کرس لین اور رابن اتھپا نے کولکاتا کی پاری کو سنبھال لیا ہے اور رن بنانے کا کوئی موقع نہیں گنوا رہے ہیں۔ 5 اوور کے اختتام پر انھوں نے ٹیم کا اسکور 47 رن پہنچا دیا ہے۔
طوفانی پاری کھیل رہے سنیل نارائن کو ہربھجن سنگھ نے سریش رینا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر اپنی ٹیم کو زبردست کامیابی دلائی۔ سنیل نارائن نے آؤٹ ہونے سے پہلے 4 گیندوں میں 12 رن بنائے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو دھماکے دار شروعات دیتے ہوئے پہلے ہی اوور میں 18 رن بنا لیے ہیں۔ سنیل نارائن نے دیپک چہر کے آخری دو گیندوں میں دو چھکے لگائے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جانب سے کرس لین اور سنیل نارائن میدان میں اتر چکے ہیں۔ چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دیپک چہر سے بالنگ کی شروعات کرنے کا فیصلہ لیا ہے جنھوں نے گزشتہ میچ میں کافی اچھی گیندبازی کی تھی۔
چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ تھوڑی ہی دیر میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سلامی بلے باز میدان پر پہنچ جائیں گے۔
چنئی سپر کنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ٹاس میں تھوڑی تاخیر ہو رہی ہے لیکن جلد ہی ٹاس کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور دنیش کارتک بھی ٹاس کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Apr 2018, 7:41 PM IST