
تصویر بشکریہ ایکس / بی سی سی آئی
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میلبرن میں جاری ہے۔ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستان نے کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
ہندوستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے اسکور سے 310 رنز پیچھے ہے۔ دن کا کھیل آسٹریلیا کے حق میں رہا، جہاں میزبان ٹیم نے تینوں سیشنز میں اپنا دباؤ برقرار رکھا۔
ہندوستان کی جانب سے یشسوی جیسوال نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ویرات کوہلی کے ساتھ 102 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ تاہم، یشسوی کا رن آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ وراٹ کوہلی نے 36 رنز بنائے اور نائٹ واچ مین آکاش دیپ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
پہلے دن کی اننگز میں ہندوستان کے کپتان روہت شرما صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ کے ایل راہل نے 24 رنز کا تعاون دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہندوستانی شائقین کو امید ہے کہ تیسرے دن رشبھ پنت اور رویندر جڈیجہ ٹیم کو مضبوط اسکور کی طرف لے جائیں گے تاکہ میچ میں مقابلہ بحال ہو سکے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔