کرکٹ

سچن ’ریکارڈ‘ تندولکر کو یونہی نہیں کہا جاتا کرکٹ کا ’بھگوان‘... برتھ ڈے اسپیشل

15 نومبر 1989 کو 16 سال کی عمر میں سچن تندولکر نے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور 16 نومبر 2013 کو انھوں نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پوری دنیا میں کرکٹ کو ایک نئی پہچان دلانے والے اورہندوستان میں کرکٹ کا ’بھگوان‘ کہے جانے والے سچن رمیش تندولکر 46 سال کے ہو گئے ہیں۔ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں سچن تندولکر کے شیدائی ان کے یوم پیدائش کو خوب جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔ ہر کوئی کرکٹ کے اس عظیم ستارہ کو اپنے انداز میں مبارکباد پیش کر رہا ہے۔

15 نومبر 1989 کو 16 سال کی عمر میں سچن تندولکر نے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور 16 نومبر 2013 کو انھوں نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ سچن تندولکر نے 24 سال کے اپنے اس کیریر میں وہ مقام حاصل کیا جسے آج کے دور میں دنیا کے کسی بھی کھلاڑی کے لیے حاصل کرنا ایک خواب ہی ہے۔

Published: undefined

کرکٹ کی دنیا میں سچن تندولکر کی شخصیت کا اندازہ ان کے ذریعہ بنائے گئے ریکارڈس سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ ان کے بے شمار ریکارڈس کی وجہ سے ہی انھیں سچن ’ریکارڈ‘ تندولکر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ تندولکر کرکٹ کی تاریخ میں دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں انھوں نے ایسی ایسی اونچائیوں کو عبور کیا جہاں پہنچنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے کارِ دشوار ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ سچن ’ریکارڈ‘ تندولکر کے نام کرکٹ میں کون کون سے ریکارڈ اب بھی ہیں...

  • تندولکر نے 100 سنچری اور 164 نصف سنچری بنائی ہیں۔
  • سچن تندولکر کے نام سب سے زیادہ 200 ٹیسٹ میچ کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔
  • تندولکر نے 463 یک روزہ میچ کھیلے ہیں جو کہ اب بھی ایک ریکارڈ ہے۔
  • ٹیسٹ کرکٹ میں تندولکر نے سب سے زیادہ 51 سنچری بنائی ہیں۔
  • یک روزہ میں بھی ان کے نام سب سے زیادہ سنچری ہے۔ انھوں نے اس فارمیٹ میں 49 سنچری بنائی۔
  • بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ 34357 رن تندولکر کے نام ہیں۔
  • ٹیسٹ میں 15921 اور ونڈے میں 18426 رن تندولکر کے نام ہیں جو ریکارڈ ہے۔

ماسٹر بلاسٹر کو ملک کے کئی بڑے اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ہندوستان کے سب سے بڑے اعزاز ’بھارت رتن‘ سے بھی وہ سرفراز ہو چکے ہیں۔ وہ تنہا ایسے کرکٹر ہیں جنھیں راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 2008 میں انھیں پدم وبھوشن ایوارڈ بھی دیا گیا۔ سچن تندولکر راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined