کرکٹ

انڈیا آسٹریلیا ورلڈ کپ فائنل سے قبل احمد آباد ہوٹل کا کرایہ ایک لاکھ روپے تک پہنچ گیا!

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس عظیم الشان فائنل مقابلہ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر ہے یہی وجہ ہے کہ شہر کے ہوٹلوں کا کرایہ آسمان پر پہنچ گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

احمد آباد: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل 19 نومبر کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس عظیم الشان فائنل مقابلہ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر ہے یہی وجہ ہے کہ شہر کے ہوٹلوں کا کرایہ آسمان پر پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق شائقین کو اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے کی کوششوں میں غیر متوقع رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بنیادی رہائش اب فی رات 10000 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ لگژری ہوٹل شہر میں ایک رات کے قیام کے لیے تقریباً ایک لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں۔

فلائٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، احمد آباد کے لیے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹوں میں 200-300 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فائنل کے موقع پر دہلی سے پرواز کی قیمت اب 15000 روپے ہے۔

Published: undefined

رہائش اور ٹکٹ کا حصول ایک مشکل چیلنج بن گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد شائقین کو پروازوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ہوٹلوں کے حد سے زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑا۔ جیسے ہی ہندوستان نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی، احمد آباد میں ہوٹل کی قیمتیں آسمان کو چھونے کے ساتھ صورت حال مزید خراب ہو گئی۔

Published: undefined

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شہر میں کرکٹ نے اس طرح کی ہلچل مچائی ہو۔ ایسا ہی منظر 15 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے لیے بھی پیش آیا تھا، جب ہوٹلوں کے نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ بکنگ ڈاٹ کام، میک مائی ٹرپ اور ایگوڈا جیسے آن لائن پلیٹ فارمز پر احمد آباد میں رہائش کی تلاش میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

Published: undefined

میچ کے ٹکٹوں کی آخری کھیپ، جو 13 نومبر کو پہنچی وہ تیزی سے فروخت ہو گئی۔ بک مائی شو پر دستیاب سب سے سستے ٹکٹ کی قیمت 10000 روپے تھی۔ ٹورنامنٹ میں ‘مین ان بلیو‘ کی شاندار ناقابل شکست دوڑ نے فائنل کے ارد گرد کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے اور اسے ملک بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے زندگی میں ایک بار ہونے والے ایونٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined