کرکٹ

ایشیا کپ 2023 کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، راہل اور شریئس کی واپسی، تلک ورما کو بھی ملا موقع

ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے، کافی وقت سے چوٹ کے سبب ٹیم سے باہر چل رہے کے ایل راہل اور شریئس ایر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، علاوہ ازیں تلک ورما ٹیم میں نیا چہرہ ہوں گے۔

روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس
روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس 

ایشیا کپ 2023 کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں 17 کھلاڑیوں کی ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ کافی وقت سے چوٹ کے سبب ہندوستانی ٹیم سے باہر چل رہے کے ایل راہل اور شریئس ایر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

Published: undefined

جسپریت بمراہ اور پرسدھ کرشنا کی بھی وَنڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ یہ دونوں بھی زخمی تھے اور کئی مہینوں سے ٹیم سے باہر تھے، لیکن آئرلینڈ کے خلاف جاری ٹی-20 سیریز میں ان دونوں ہی گیندبازوں نے کرکٹ کے میدان پر اچھی واپسی کی ہے۔ ٹیم میں تلک ورما کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ وَنڈے میں ٹیم کے لیے نیا چہرہ ہوں گے۔ سلیکٹرس نے 18 کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں سنجو سیمسن بیک اَپ وکٹ کیپر یعنی اٹھارہویں کھلاڑی ہوں گے۔

Published: undefined

تلک ورما کو ایشین گیمز کے لیے بھی ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عالمی کپ اور ایشین گیمز کی تاریخوں میں تصادم کے سبب ان کا دونوں ٹورنامنٹس میں کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ ایسے میں اجیت اگرکر نے کہا ہے کہ عالمی کپ اسکواڈ میں ان کے سلیکشن پر فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔

Published: undefined

ایشیا کپ کے لیے منتخب ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ایشان کشن، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، محمد سراج، پرسدھ کرشنا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined