کرکٹ

بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز ہرانے کے ساتھ ساتھ ’ڈبلیو ٹی سی رینکنگ‘ میں 4 ممالک کو چھوڑا پیچھے

بنگلہ دیش کی ٹیم نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ تو کر ہی دیا، ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی رینکنگ میں ہندوستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں مقام پر بھی پہنچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست دینے کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/BCBtigers">@BCBtigers</a></p></div>

پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست دینے کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ، تصویر ’ایکس‘ @BCBtigers

 

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلین سویپ کر دیا ہے۔ اس کلین سویپ کا اثر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی رینکنگ، یعنی پوائنٹس ٹیبل پر بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ بنگلہ دیش کو ملی آج دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے بعد نہ صرف پاکستان کو ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں نقصان اٹھانا پڑا ہے، بلکہ ہندوستانی ٹیم کی پوزیشن بھی متاثر ہوئی۔

Published: undefined

پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد بنگلہ دیش پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے اب تک 4 ٹیسٹ میچوں میں 2 فتوحات، ایک شکست اور ایک ڈرا کے ساتھ 58.33 فیصد پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ دوسری جانب ہندوستانی ٹیم 9 میچوں میں 4 جیت، 4 شکست اور ایک ڈرا کے بعد 48.15 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ اس طرح بنگلہ دیش کی کامیابی نے ہندوستان کو ایک درجہ نیچے دھکیل دیا۔

Published: undefined

شبھمن گل کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم اب افغانستان کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی، تاہم یہ میچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہوگا۔ ایسے میں ہندوستان کے پاس سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی آئندہ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھا کر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا موقع ہوگا۔ بنگلہ دیش کو آج پاکستان کے خلاف ملی کامیابی کا ایک اور اہم اثر یہ ہوا کہ اس نے پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان، ہندوستان، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز، یعنی 4 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Published: undefined

فی الحال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کے پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا پہلے نمبر پر موجود ہے، جس کے 84.50 فیصد پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ 77.78 فیصد پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ 75 فیصد پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا کو اس پوائنٹس ٹیبل میں چوتھا مقام حاصل ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined