کرکٹ

اظہر الدین کے بیٹے کی ثانیہ مرزا کی بہن سے ہوگی شادی

ہندوستان کے معروف کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد کی شادی ملک کی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انم کے ساتھ ہوگی!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اظہر الدین کے بیٹے اسد اور ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انم کی محبت کا ذکر سوشل میڈیا پر خوب زوروں پر ہے اور دونوں کی کئی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جن کی شادی پاکستان کے معروف کرکٹر شیعب ملک کے ساتھ ہوئی ہے ان کی چھوٹی بہن کی شادی ہندوستان کے معروف کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد سے ہونے کی خبریں ہیں ۔ ویسے اس خبر کی تصدیق خود ثانیہ مرزا نے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا سے ایک انٹر ویو میں کر دی ہے ۔

Published: 07 Oct 2019, 11:55 AM IST

انم اور اسد کی شادی سے متعلق جو بھی خبریں چل رہی تھیں ان پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اس سال دسمبر تک دونوں کی شادی ہو سکتی ہے۔ ثانیہ نے یہاں تک کہا کہ وہ حال ہی میں پیرس کے دورے سے آئی ہیں اور پورا خاندان اس شادی کو لے کر کافی پرجوش نظر آ رہا ہے ۔ ثانیہ نے کہا کہ اسد بہت ہی پیارا اور اچھالڑکا ہے ۔ اسد کرکٹ کھیلتے ہیں اور انم فیشن ڈیزائنر ہے ۔

Published: 07 Oct 2019, 11:55 AM IST

واضح رہے اسد اور انم دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر ساتھ نظر آتی ہیں ۔ یہ محض اتفاق ہے کہ دونوں بہنوں، ثانیہ اور انم ، کے دلہوں کا کہیں نہ کہیں کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے لڑکو سے ہے اور یہ بھی اتفاق ہے کہ دونوں بہنوں کی جہاں شادی ہو رہی ہے ان میں یا تودلہا خود یا دلہا کے والد کو میچ فکسنگ کے الزامات سے گزرنا پڑا ہے ۔ اظہر الدین جو ہندوستان کے اپنے وقت کے بہترین بلے باز ار کپتان تھے وہیں شعیب ملک پاکستان کے بہترین بلے باز تھے لیکن دونوں کی کھیل کی زندگی میں میچ فکسنگ کا سایا بھی رہا ہے ۔ شعیب ملک پر بھی سال 2010 میں ایک سال کی پابندی لگی تھی۔

Published: 07 Oct 2019, 11:55 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Oct 2019, 11:55 AM IST