کرکٹ

آسٹریلیا کے اسٹار گیندباز پر ’کورونا وائرس‘ کا خطرہ، ٹیم سے باہر

جنوبی افریقہ دورہ کے بعد سے ہی کین رچرڈسن کی طبیعت ناساز تھی اور ان کو گلے میں درد کی شکایت تھی۔ اس کے بعد انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی یک روزہ سیریز کے پہلے میچ سے باہر کر دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا میں جاری ہے اور اب کرکٹ کھلاڑی بھی اس کی زد میں آنے لگے ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آسٹریلیائی تیز گیندباز کین رچرڈسن کو اس خطرناک وائرس نے اپنی زد میں لے لیا ہے۔ اس اندیشہ کے بعد رچرڈسن نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ سے باہر کر دیے گئے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ رچرڈسن اس سال آئی پی ایل میں وراٹ کوہلی کی قیادت والی رائل چیلنجر بنگلور کی طرف سے کھیلنے والے تھے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جنوبی افریقہ دورہ کے بعد سے ہی کین رچرڈسن کی طبیعت ناساز تھی اور ان کو گلے میں درد کی شکایت تھی۔ اس کے بعد انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی یک روزہ سیریز کے پہلے میچ سے باہر کر دیا گیا۔ رچرڈسن کو فی الحال ٹیم کے باقی کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ہمارا میڈیکل اسٹاف ان کا علاج کر رہا ہے اور ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل ہالی ووڈ ایکٹر ٹام ہینکس اور ان کی بیوی ریٹا ولسن بھی آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے تھے۔ اس کی جانکاری انھوں نے ٹوئٹر پر دی تھی۔ ٹام نے لکھا تھا ’’میں اور ریٹا آسٹریلیا میں ہیں۔ ہمیں تھوڑی تھکان محسوس ہوئی۔ تھوڑی سردی بھی لگی ساتھ ہی جسم میں درد بھی تھا۔ ریٹا کو ٹھنڈ بھی لگ گئی اور بخار بھی تھا۔ سب کچھ ٹھیک کرنے کے لیے ہم نے ٹیسٹ کرایا، جیسا کہ ابھی دنیا میں ہو رہا ہے۔ ہم نے کورونا وائرس کے لیے اپنا ٹیسٹ کرایا اور ہم اس میں پازیٹو پائے گئے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined