کرکٹ

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا پہلی بار ٹی۔20 کا عالمی چمپئن بنا

آسٹریلیا ٹی۔20عالمی کپ کو جیتنے والی چھٹی ٹیم بنی ہےاور اس نے نیو زی لینڈ کے پہلی بار چیمپئن بننے کا خواب توڑ دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

مشیل مارش ،ناٹ آوٹ 77، اور ڈیوڈ وارنر ،53 کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو کل یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے شکست دیکر پہلی بار ٹی۔20عالمی کپ کا چیمپئن بننے کا فخر حاصل کیا ہے۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی 85رن کی کپتانی اننگز کی بدولت ٹی۔20عالمی کپ کے فائنل میں اتوار کو نیو زی لینڈنے20اوور میں چار وکٹ پر 172رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ آسٹریلیا نے 18.5اوور میں دو وکٹ پر 173رن بناکر خطاب اپنے نام کرلیا۔

Published: undefined

آسٹریلیا ٹی۔20عالمی کپ کو جیتنے والی چھٹی ٹیم بنی ہے۔ نیوزی لینڈ کو 2019کے ون ڈے عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے باونڈری کاونٹ بیک پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن کیوی ٹیم نے آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دیکر خطاب جیتا تھا۔ اب ٹی 20عالمی کپ کے فائنل میں اس کا پہلی بار چیمپئن بننے کا خواب آسٹریلیا نے توڑ دیا۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنے کپتان آرون فنچ کو 15رن کے اسکور پر گنوا دیا۔ فنچ صرف پانچ رن ہی بنا سکے۔ لیکن اس کے بعد وارنر اور مارش نے دوسرے وکٹ کے لئے 92رن کی شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت کی طرف گامزن کردیا۔

Published: undefined

وارنر 38گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53رن بناکر ٹیم کے 107کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔ لیکن مارش نے گلین میکسویل کے ساتھ ٹیم کو جیت کی منزل تک پہنچا دیا۔ مارش نے پچاس گیندوں میں ناٹ آوٹ 77رن میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ میکسویل نے 18گیندوں پر ناٹ آوٹ 28رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

Published: undefined

اس سے پہلے ٹاس گنوانے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے ولیمسن نے ایک سرے پر ٹکے رہ کر 48گیندوں پر دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 85رن کی بہترین اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کے مارلون سیموئلس کے 2016کے ٹی۔20عالمی کپ کے فائنل میں ناٹ آوٹ 85رن بنانے کے بہترین اسکور کی برابری کی۔

Published: undefined

کیوی کپتان نے پہلے دس اووروں میں 19گیندوں پر صرف 18رن بنائے لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 29گیندوں میں 67رن بناڈالے۔ولیمسن چوتھے بلے باز کے طورپر 18ویں اوور کی پانچویں گیند پر جوش ہزلووڈ کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ ہزلووڈ نے چار اوور میں صرف 16رن دیکر تین وکٹ حاصل کئے۔

Published: undefined

اوپنر مارٹن گپٹل نے 35گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 28رن، ڈیرل مشیل نے آٹھ گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے گیارہ رن، گلین فلپس نے 17گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18رن، جیمس نیشم نے سات گیندوں میں ایک چھکے کے سہارے ناٹ آوٹ 13اور ٹم سفرٹ نے چھ گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے ناٹ آوٹ آٹھ رن بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined