
عاقب نبی، تصویر/آئی اے این ایس
عاقب نبی نیوزی لینڈ کے خلاف آخری 2 ونڈے میچوں کے لیے پہلے ہی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے، اب انہیں 5 میچوں کی سیریز کے ابتدائی 3 میچوں کے لیے بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے عاقب نبی کی ابتدائی 3 ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم میں شمولیت کی اطلاع دی ہے۔ انہیں پرسدھ کرشنا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
عاقب نبی نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف پہلے ریڈ بال میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس میچ کی دونوں اننگز میں انہوں نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیوزی لینڈ کے حالات ان کے لیے کتنے سازگار ثابت ہو رہے ہیں۔ عاقب نبی کو ابتدائی 3 ونڈے میچوں کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کے بعد اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ پوری سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔