کرکٹ

ارجن تندولکر ممبئی رنجی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے

ارجن تندولکر، نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال، مڈل آرڈر بلے باز سرفراز خان، سابق ہندوستانی کرکٹر وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان جعفر اور ڈریو گومل بھی اس 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ارجن تندولکر / ٹوئٹر / @WisdenIndia
ارجن تندولکر / ٹوئٹر / @WisdenIndia 

ممبئی: سابق ہندوستانی بلے باز سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر نے پہلی بار ممبئی کی رنجی ٹیم میں جگہ بنائی ہے جب کہ ہندوستانی بلے باز پرتھوی شا کو پہلے دو میچوں کے لیے ممبئی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 41 بار کی رنجی چیمپئن ممبئی نو ٹیموں کے ایلیٹ گروپ سی میں ہے اور وہ اپنا پہلا میچ 13 جنوری کو مہاراشٹر کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد کولکتہ میں وہ 20 جنوری کو دہلی کے خلاف دوسرا میچ کھیلی گٰی۔

Published: undefined

ارجن تندولکر، نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال، مڈل آرڈر بلے باز سرفراز خان، سابق ہندوستانی کرکٹر وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان جعفر اور ڈریو گومل بھی اس 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ہندوستان کے لیے ایک ون ڈے اور 13 ٹی۔ ٹوئنٹی کھیلنے والے شیوم دوبے کو بھی سلیکٹرز نے منتخب کیا ہے۔ ان کے ساتھ غلام پارکر، سنیل مورے، پرساد دیسائی اور آنند یالویگی آل راؤنڈر کے کردار میں ہوں گے۔

Published: undefined

گیند بازوں میں دھول کلکرنی قیادت کریں گے۔ ارجن کے علاوہ تیز گیند باز موہت اوستھی، بائیں ہاتھ کے اسپنر شمس ملانی، آف اسپنر ششانک اتارڈے اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز روئسٹن ڈیاس ان کا ساتھ دیں گے۔

Published: undefined

اسکواڈ: پرتھوی شا (کپتان)، یشسوی جیسوال، ڈریو گومل، ارمان جعفر، سرفراز خان، سچن یادو، آدتیہ تارے (ڈبلیو کے)، ہاردک تمور (ڈبلیو کے)، شیوم دوبے، امان خان، شمس ملانی، تنوش کوٹیان، پرشانت سولنکی، ششانک اٹارڈے، دھول کلکرنی، موہت اوستھی، پرنس بدیانی، سدھارتھ راوت، رائسٹن ڈیاس اور ارجن تندولکر۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو