
وراٹ کوہلی۔ تصویر بشکریہ @IPL
راجستھان رائلس کے بعد اب رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) کو بھی نیا مالک مل گیا ہے۔ آدتیہ برلا گروپ کی قیادت میں ایک کنسورشیم نے آر سی بی کی ٹیم کو 1.78 ارب ڈالر (تقریباً 16706 کروڑ روپے) میں خرید لیا ہے۔ اس کنسورشیم میں آدتیہ برلا گروپ کے ساتھ دی ٹائمس آف انڈیا گروپ، بولٹ وینچرس اور بلیک اسٹون انویسٹمنٹ کمپنی شامل ہیں۔ انہوں نے یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ (یو ایس ایل) سے بنگلورو ٹیم کی 100 فیصد حصہ داری خرید لی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہی دن میں آئی پی ایل کی 2 فرنچائز کو نئے مالکان ملے ہیں۔ اس سے قبل، کال سومانی نے راجستھان رائلس فرنچائز کو 1.63 ارب ڈالر (یعنی تقریباً 15290 کروڑ روپے) میں خریدا تھا۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اس ڈیل میں آر سی بی کی مردوں اور خواتین کی دونوں ٹیمیں شامل ہیں۔ یو ایس ایل، برطانیہ کی کمپنی ’ڈیاجیو‘ کی ذیلی کمپنی ہے اور وہ اب آر سی بی سے باہر نکلنا چاہتی ہے کیونکہ یہ ٹیم ان کے بنیادی کاروبار کا حصہ نہیں تھی۔ معاہدے کے تحت آدتیہ برلا گروپ (اے بی جی) کے ڈائریکٹر آریمان وکرم برلا کو آر سی بی کا چیئرمین بنایا جائے گا، جبکہ ٹائمس آف انڈیا کے ستین گجوانی ان کے ڈپٹی چیئرمین ہوں گے۔ تاہم اس ڈیل کو ابھی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی آئی) اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے ساتھ ساتھ ویمن پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) اور کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) سے باقاعدہ منظوری ملنا باقی ہے۔
Published: undefined
آر سی بی کو خریدنے کی دوڑ میں ٹائمس انٹرنیٹ کی قیادت والا کنسورشیم، اے بی جی اور آرسیلر متل کے سی ای او آدتیہ متل کی قیادت والا متل خاندان بھی شامل تھا۔ لیکن یو ایس ایل نے آدتیہ برلا گروپ کی قیادت والے کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آر سی بی کی ملکیت باضابطہ طور پر کب اس گروپ کو منتقل ہوتی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں 24 مارچ 2026 کا دن تاریخی رہا۔ اس دن اس لیگ کی تاریخ کے 2 سب سے بڑے معاہدے ہوئے۔ پہلے راجستھان رائلز کو 15000 کروڑ روپے سے زائد میں خریدنے پر اتفاق ہوا جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین معاہدہ تھا۔ لیکن یہ ریکارڈ 24 گھنٹے بھی نہ ٹک سکا کیونکہ منگل کی رات تک یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ (یو ایس ایل) نے آر سی بی کو 16000 کروڑ روپے سے زائد کی قیمت پر فروخت کر دیا۔ اس طرح یہ معاہدہ آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ بن گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined