دانش مالیور، تصویر سوشل میڈیا
دلیپ ٹرافی 2025 کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ سنٹرل زون اور نارتھ ایسٹ زون کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ سنٹرل زون کی طرف سے کھیلتے ہوئے 21 سال کے نوجوان کھلاڑی دانش مالیور نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے چوکوں کی بارش لگا دی ہے اور تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دانش مالیور نے جب 130 رن بنایا تھا، اسی وقت صرف چوکوں کی مدد سے 100 رن بنا چکے تھے۔ یعنی 130 رن بنانے تک انھوں نے 25 چوکے لگا دیے تھے۔ فی الحال دانش مالیور 169 رن بنا کر کھیل رہے ہیں اور ان کے بلّے سے 32 چوکے نکل چکے ہیں۔
Published: undefined
دانش مالیور کی پیدائش ناگپور میں 8 اکتوبر 2003 کو ہوئی تھی۔ وہ وِدربھ کے لیے کھیلتے ہیں اور ان کا فرسٹ کلاس میں ڈیبیو آندھرا پردیش کے خلاف ناگپور میں ہوا۔ اپنی دوسری اننگ میں انھوں نے نمبر 3 پر بلے بازی کرتے ہوئے 61 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد اگلی 3 اننگز میں انھوں نے 2 نصف سنچریز لگائیں۔ اس کے بعد گجرات کے خلاف اپنے گھر ناپگور میں انھوں نے فرسٹ کلاس میں اپنی پہلی سنچری لگائی تھی۔ اپنے پہلے رنجی ٹرافی سیزن میں دانش نے 9 مقابلوں میں 15 اننگز کھیل کر 52.20 کی شاندار اوسط اور 51.34 کے اسٹرائیک ریٹ سے 783 رن بنائے تھے۔ اس دوران ان کے بلّے سے 95 چوکے اور 6 چھکے نکلے تھے۔ انھوں نے اس سیزن میں 2 سنچری اور 6 نصف سنچری اسکور کی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دانش مالیور کے والد وشنو مالیور خود کرکٹ کے بڑے شیدائی ہیں۔ انھوں نے شادی سے قبل ہی سوچ لیا تھا کہ اگر بیٹا ہوا تو اسے کرکٹر بنائیں گے۔ لووَر مڈل کلاس سے آنے والے وشنو مالیور کے لیے ابتدا میں یہ کافی مشکل رہا، حالانکہ ان کے بیٹے دانش نے اپنے والد کا خواب پورا کیا۔ دانش نے ابھی تک ایک بھی لسٹ اے یا ٹی-20 میچ نہیں کھیلا ہے۔ وہ خود اِن 2 فارمیٹ میں اپنے موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ حالانکہ جیسی بلے بازی وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں کر رہے ہیں، اسے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ جلد ہی ٹی-20 اور لسٹ اے میں بھی نظر آئیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined