فکر و خیالات

کاشی کی صورت ہی نہیں، سیرت بھی بدل رہی... وشوناتھ گوکم

کاشی اب نئے زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا رہی ہے۔ کاشی اب ترقی کی کروٹ لے رہی ہے۔ اب کاشی کی صورت ہی نہیں سیرت بھی بدل رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کاشی، تصویر بشکریہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)</p></div>

کاشی، تصویر بشکریہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)

 

کہتے ہیں کہ کاشی کسی ’زمانے کے دائرہ‘ سے بالاتر ہے۔ کاشی اس کائنات کی ’اوتار بھومی‘، یعنی وجود کا نکتۂ آغاز ہے۔ کاشی ماورائی ہے، کاشی لاجواب ہے۔ کاشی طلسم ہے، کاشی راز ہے۔ کاشی موکش (نجات) دینے والی ہے، کاشی میں موت بھی مبارک مانی جاتی ہے۔ کاشی شیو کی زمین ہے، کاشی علم کی زمین ہے۔ ہندو عقیدہ کے مطابق اس زمین کی سب سے قدیم نگری کاشی کے بارے میں یہ سب باتیں پُرانوں میں کہی گئی ہیں۔ ’شیو پُران‘ سے لے کر ’اسکند پُران‘ تک، اور پھر ’وشنو پُران‘ تک میں کاشی کا ذکر آیا ہے۔ وہ زمانہ اب گزر چکا ہے، اب نیا دور ہے۔

Published: undefined

کاشی اب نئے زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا رہی ہے۔ کاشی اب ترقی کی کروٹ لے رہی ہے۔ اب کاشی کی صورت ہی نہیں سیرت بھی بدل رہی ہے۔ جدید دور کی کاشی کا ذکر اب پُرانوں سے نکل کر سیاحت کی صنعت کے میدان میں ہو رہا ہے۔ کاشی کا مطلب اب صرف ’کرم کانڈ‘ نہیں رہا، کاشی کے معنی اب صرف تمام علوم کی راجدھانی بھی نہیں، اب کاشی کا مطلب چاندی کے سکوں کی کھنک ہے، ہوٹل انڈسٹری ہے، فوڈ فیسٹیول ہے۔ کاشی اب ہر طرح کے اسٹریٹ فوڈ کا ہب بن گئی ہے۔ کسی زمانے میں کاشی کے معنی ہوتے تھے ٹوٹی پھوٹی تنگ گلیاں، اکہری سڑکیں، جگہ جگہ گندگی، کچرے کے ڈھیر، سائیکل رکشوں کی سست رفتار، پان کھا کر آڑی بازی کرتے لوگ۔ اس میں سب شامل تھے، کیا ہندو اور کیا مسلمان۔ ٹریفک سسٹم کا تو بہت برا حال تھا۔ چوراہوں پر نہ پولیس ہوتی تھی اور نہ سگنل۔ اس وجہ سے جب چاہے تب اور جہاں دیکھیے وہیں جام لگ جاتا تھا۔ اس جام کے سبب کہیں آنا جانا ناممکن سا لگتا تھا۔ لیکن اب کاشی کے معنی بدل گئے ہیں، یا بدل رہے ہیں۔ اب کاشی کی گلیوں میں پتھر کے سلیقے دار چوک بچھے ہوئے ہیں۔ پان کی پیک سے ہر وقت رنگی رہنے والی گلی کی دیواروں پر کاشی کی کتھا کی تصویری جھلک بنا دی گئی ہے۔ شہر کی کئی اکہری سڑکوں نے اب 4 لین کی شکل اختیار کر لی ہے۔

Published: undefined

مندر والے علاقوں کی سڑکوں یا گلیوں میں 2 سے 3 بار صفائی ہونے کے باعث اب کچرا نظر نہیں آتا۔ گھاٹ کنارے اور گنگا کی تھوڑی صفائی نے کاشی کی صورت تو بدل ہی دی ہے۔ دراصل کاشی 2 حصوں میں منقسم ہوا ہے۔ ایک ہے پکّا محل، اور دوسرا ہے کچا محل۔ پکا محل یعنی پرانا بنارس۔ پکا محل یعنی پختہ مکانوں کا محلہ۔ اس میں سناتنی لوگ رہتے ہیں۔ کچا محل میں کسی زمانے میں مکان کچے ہوتے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان میں بنارسی ساڑی بُننے کے لومز یعنی ہتھ کرگھے چلتے تھے۔ ظاہر ہے یہ محلہ مذہب اسلام ماننے والے لوگوں کا ہے۔ لیکن اب ہتھ کرگھوں کی جگہ پاور لومز نے لے لی ہے تو یہاں کے مکان بھی اب پختہ ہو گئے ہیں۔ یعنی گلیوں اور سڑکوں میں بہتری ہر جگہ دکھائی دیتی ہے۔ کاشی میں پہلے بائی پاس، فلائی اوور یا رنگ روڈ کا کوئی تصور نہیں کیا جا سکتا تھا لیکن اب یہ سب حقیقت ہے۔ آنے والے سال میں کاشی وشوناتھ کوریڈور اور گنگا گھاٹ تک جانے والی کئی تنگ گلیوں کو چوڑا کر فور لین سڑک بنانے کی منصوبہ بندی پر کام چل رہا ہے۔ ان گلیوں کے سیکڑوں مکانوں کو معاوضہ دے کر خالی کرائے جانے کا کام جاری ہے۔ ان میں سب سے اہم دالمندی کا علاقہ ہے۔ دالمندی شہر کے سب سے بڑے تجارتی مراکز میں سے ایک ہے۔ دالمندی کی گلی تاریخی ہے اور اس گلی میں ہر روز کا ٹرن اوور کروڑوں روپے کا ہے۔ دالمندی کی چوڑائی کو لے کر بنارس کے ایک طبقے میں ناراضگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ اس علاقے کے باشندے مسلمان ہیں اسی لیے اس خطے کے مکانوں کا انہدام کیا جا رہا ہے۔ زمینی حقیقت دیکھیں تو اس علاقے کے زیادہ تر مکان ایک خاص طبقے کے ہیں لیکن دالمندی میں ہونے والے کاروبار میں پچاس فیصد سے زیادہ شراکت دوسرے طبقے کی بھی ہے۔ دالمندی میں کاسمیٹک سامان سے لے کر ہر طرح کی اشیا کی تھوک اور خوردہ فروخت کے سہارے بنارس کے دوسرے بازار آباد ہیں۔ اب جب مکان ہی نہیں رہیں گے تو یہاں کا بازار اجڑ کر کہاں جائے گا، اس کو لے کر دونوں ہی طبقوں کے لوگ کشمکش میں ہیں۔

Published: undefined

کاشی میں ترقی کی ہوا اب گھاٹ کنارے منیکرنکا تک پہنچ گئی ہے۔ منیکرنکا پر شمشان کے لیے 38 نئے طرح کے پلیٹ فارم بنائے جا رہے ہیں۔ ان پلیٹ فارمز پر اونچی اونچی چمنیاں لگائی جا رہی ہیں۔ منیکرنکا گھاٹ کے پھیلاؤ کے لیے وہاں کی پرانی مڑھیوں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ مڑھی یعنی پجاریوں کے بیٹھنے کی جگہ۔ وہاں کے لکڑی کے کاروبار کو بھی سرکاری نظام کے تحت لانے کی بات ہے۔ منیکرنکا پر اجتماعی عمارت، اجتماعی بیت الخلا اور ہر طرح کی سہولتوں کے لیے نئی عمارتیں بنانے کا منصوبہ ہے۔ سرکاری نظام کا کہنا ہے کہ یہ سب چیزیں شمشان کے لیے آنے والے لوگوں کی سہولت کے لیے کی جا رہی ہیں۔ لیکن کاشی کے پرانے باشندے منیکرنکا پر ترقی کی نئی ہوا چلائے جانے سے ناخوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے عزیز کے شمشان کے لیے آنے والے لوگ اس طرح کی سہولتوں کے کبھی خواہش مند نہیں رہے۔ جو شخص خاندان میں کسی کی موت کے غم میں ہو وہ کب اور کیوں کسی طرح کی سہولت چاہے گا۔ شمشان کے لیے لکڑی کے دام کو لے کر بحث ہو سکتی ہے لیکن وہ وہاں کے کاروباریوں کو ہٹائے جانے کے خلاف ہیں۔ رہی بات سُلبھ بیت الخلا کی تو کاشی میں گنگا کنارے قضائے حاجت کو گناہ مانا جاتا ہے۔ ایسے میں کون چاہے گا کہ منیکرنکا پر بیت الخلا بنے۔ ویسے یہ عام چرچا ہے کہ منیکرنکا پر واقع ایک آشرم کے مہنت کو سہولت دینے کے لیے منیکرنکا کی ترقی کی بات کی جا رہی ہے۔ مہنت صاحب اقتدار کے قریب ہونے کے باعث کاشی کے روایتی قدیم مہاشمشان کو وہاں سے ہٹوانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ بہرحال بنارس کے سیاحت افسر نے پچھلے دنوں ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ کاشی کے ٹور پیکیج میں جلد ہی منیکرنکا کا نام بھی شامل ہونے والا ہے۔ کاشی آنے والے ملکی غیر ملکی سیاحوں کو مہاشمشان منیکرنکا کی سیر کرائی جائے گی۔ موکش دینے والے ٹور کے لیے مہاشمشان کو ہر طرح کی سہولتوں سے لیس کیا جا رہا ہے۔ اگلے کچھ دنوں میں منیکرنکا کی شکل ہی بدل جائے گی۔ تو ایسے میں موکش دینے والی کاشی اب دھرم نگری سے زیادہ سیاحتی نگری ہو جائے گی۔

Published: undefined

ویسے بنارس اس وقت پریاگ راج کے ماگھ میلے سے لوٹ رہے یاتریوں کے الٹے بہاؤ سے پریشان ہے۔ بنارس کی یہ عام مسئلہ رہا ہے۔ ٹریفک جام یہاں معمول کی بات ہے۔ ایسے میں کاشی میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے روپ وے شروع کیا جانے والا ہے۔ وارانسی جنکشن اسٹیشن سے دشاشومیدھ گھاٹ کے درمیان چلنے والے اس روپ وے میں 148 جھولے چلیں گے۔ ہر جھولے میں 18 لوگ سوار ہو سکیں گے۔ روپ وے کے پانچ اسٹیشن ہوں گے۔ ان کی تعمیر جاری ہے۔ آنے والے کچھ مہینوں میں یہ شروع ہو جائیں گے۔ ان پانچوں اسٹیشنوں کو چھوٹا موٹا مال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

کاشی میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے یہاں ہوٹل انڈسٹری کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ گلی گلی میں ہوم اسٹے یا گیسٹ ہاؤس کھل گئے ہیں۔ شہر کے باہر کے علاقے میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم بننے کے ساتھ ہی کاشی میں بڑے بڑے ہوٹلوں کی قطار لگ گئی ہے۔ تاج، رماڈا اور ریڈیسن جیسے اسٹار ہوٹل پہلے سے ہی تھے لیکن اب ہاسپیٹیلٹی بزنس کے ان بڑے کھلاڑیوں نے کاشی کے گنگا کنارے کی قدیم عمارتوں کو خرید کر انہیں وراثتی انداز دیتے ہوئے اپنے قدم پھیلا دیے ہیں۔ کاشی میں ہوٹل صنعت کو پھلتا پھولتا دیکھ ملک کے کئی شاہی خاندانوں نے بھی گھاٹ کنارے کی اپنی تاریخی وراثتوں کو ہوٹل کی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔ تاج ہوٹل نے رام گھاٹ میں کئی ایکڑ میں پھیلے مہتا اسپتال کو خرید کر تاج اونتیکا بنا دیا۔ اسی طرح سندھیا خاندان نے منیکرنکا گھاٹ کے پاس واقع اپنے گنگا محل کو ہوٹل بنانے کی پہل کر دی ہے۔ آنے والے کچھ مہینوں میں یہ ہوٹل اپنا کام شروع کر دے گا۔ گنگا محل میں لکشمی نارائن کا قدیم مندر واقع ہے۔ قدیم پنچ گنگا گھاٹ پر واقع سندھیا خاندان کے ہی ایک اور بالا جی مندر کو بھی ہوٹل بنائے جانے کی پہل کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

گنگا گھاٹ کنارے کے ہوٹلوں تک سیاحوں کو لانا پہلے کچھ مشکل ہوتا تھا لیکن اب سرکاری پہل نے اسے آسان بنا دیا ہے۔ فی الحال تو سیاحوں کو ایئرپورٹ سے کاشی کے آخری گھاٹ نمو گھاٹ تک سڑک کے راستے لایا جا رہا ہے۔ پھر وہاں سے اسٹیمر یا کروز کے ذریعے متعلقہ ہوٹل تک پہنچایا جا رہا ہے لیکن جلد ہی ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جا رہی ہے جو نمو گھاٹ تک پرواز بھرے گی۔ اور آگے پھر اسٹیمر یا کروز۔ اس کے لیے نمو گھاٹ پر تین ہیلی پیڈ بنائے گئے ہیں۔ کاشی کے 84 گھاٹوں کی سیر کرانے کے لیے سیکڑوں اسٹیمر اور کشتیوں کے علاوہ اس وقت ایک درجن کروز بھی کاشی میں چل رہے ہیں۔ کاشی سے گنگا ساگر تک باقاعدہ کروز سفر کے منصوبے پر بھی کام چل رہا ہے۔

Published: undefined

درحقیقت کاشی وشوناتھ کوریڈور بننے کے بعد سے کاشی کی شکل ہی بدل گئی ہے۔ کاشی، گیا، پریاگ کے تیرتھ یاترا پیکیج میں اب ایودھیا کا نام بھی شامل ہو جانے سے یہاں ملک و بیرونِ ملک کے سیاحوں کی بھیڑ بڑھ گئی ہے۔ وندھیاچل کوریڈور بن جانے کے بعد سے اس بھیڑ میں اور اضافہ ہوا ہے۔ کاشی میں جلد ہی کال بھیرَو کوریڈور شروع ہونے والا ہے۔ یہ کوریڈور کال بھیرَو سے شروع ہو کر کاشی کے ویکنٹھ لوک کہلانے والے بندو مادھو مندر تک جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ وہی بندو مادھو مندر ہے جسے مغل بادشاہ اورنگ زیب نے منہدم کر کے عالمگیر کی مسجد بنوا دی تھی۔ اگر اس سال کاشی کال بھیرَو کوریڈور بننا شروع ہو گیا تو تیرتھ یاترا کو نیا رخ ملے گا۔ سیاحت کی صنعت میں اضافہ دیکھ کر کاشی کا نظام تو خوش ہے لیکن کاشی کا جن اس سے ناخوش ہے۔ عام بنارسیوں کا کہنا ہے کہ ترقی کی لہر میں ان کا شہر کہیں کھو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دکھائے جانے والے تمام ریلز اور میمز اس شہر کی حقیقت نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined