
جعفر آباد مارکیٹ میں عید کی خریداری کرتے ہوئے لوگ، تصویر محمد تسلیم
نئی دہلی: رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے جس کے چند ایام اب باقی رہ گئے ہیں۔ لوگ اب عید الفطر کی تیاریوں کے لیے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔ یوں تو ملک کی راجدھانی دہلی میں کپڑوں اور دوسری ضروریات کے سامان کے لیے قرول باغ، لاجپت نگر، ٹینگ روڈ، سینٹرل مارکیٹ، گاندھی نگر مارکیٹ جیسے بہت سے بازار ہیں، لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی میں لوگوں کے بجٹ کے مطابق جعفرآباد مین روڈ پر لگنے والا عید کا خاص بازار مناسب قیمتوں پر عید کی خریداری کے لیے نہ صرف دہلی بلکہ آس پاس کی ریاستوں میں بھی کافی مقبول ہو چکا ہے۔ اس بازار میں مرد و خواتین، بچے و بوڑھے اور جوان ہرعمر کے لوگوں کے لیے مختلف اسٹائل کے کرتا پائجامہ، جینس، شرٹ، جوتے، چپل، کولہاپوری چپل، مختلف قسم کے عطر وغیرہ ایک عام انسان کے بجٹ کے حساب سے دستیاب ہیں۔
Published: undefined
اس بازار میں شام سے لے کر صبح سحری تک رونق نظر آتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے ایک نیا دن یہاں نکل آیا ہو۔ عید کی خریداری کے ساتھ عمدہ کھانوں سے اگر آپ کو لطف اٹھانا ہے تو جعفرآباد کا یہ بازار ہر کس و ناکس کے لیے کافی پسند آنے والا ہے۔ بازار میں کھانے پینے کی بھی دکانیں دیر رات تک کھلی رہتی ہیں۔ جعفرآباد مین روڈ پر لگنے والے اس بازار میں میٹرو پنک لائن جعفرآباد میٹر واسٹیشن اور سیلم پور میٹرو اسٹیشن یلو لائن سے بہ آسانی پہنچا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
بازار میں کپڑوں و جوتوں کے علاوہ ہر قسم کے عطر کی کئی دکانیں اور اسٹالز موجود ہیں۔ کاٹن ہاٹ نامی دکان کے مالک شریف احمد نے بتایا کہ اس بازار کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے اپنا کرتا وقت پر نہیں سلوایا ہے تو وہ اس بازار سے چھوٹے بڑے ہر سائز کا ریڈیمیڈ کرتا خرید سکتا ہے۔ بازار میں مختلف کپڑوں کی اقسام موجود ہیں اور ہر شخص اپنی پسند کے مطابق کپڑا خرید سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوجوان زیادہ تر چائنیز کپڑا خرید کر کرتا سلوا رہے ہیں۔
Published: undefined
اس بازار میں ایک جوتے کی دکان چلانے والے محمد جنید نے بتایا کہ عید کے موقع پر چپلوں کی طلب بہت بڑھ جاتی ہے، اس لیے ہم نے دکان میں 300 روپے سے لے کر 1500 روپے تک کی چپلیں دستیاب کی ہیں۔ اس کے علاوہ جوتوں کی بھی کافی اقسام ہماری دکان پرصارفین کو مل جائیں گی۔
Published: undefined
عطر فروش محمد انس کا کہنا ہے کہ عید کے مبارک موقع پر نئے کپڑے ہوں اور عطر نہ لگایا جائے تو عید ادھوری ہی تصور کی جائے گی۔ ہمارے پاس لوگوں کے مزاج کے مطابق کئی طرح کے عطر موجود ہیں۔ اس سال چونکہ موسم نہ گرم ہے، نہ سرد، اس لیے زیادہ تر لوگ عود، گلاب، خص وغیرہ ٹھنڈی تاثیر والے عطر زیادہ پسند کر رہے ہیں۔
Published: undefined
جعفرآباد مین روڈ پر لگنے والے اس بازار میں کھانے کی بھی کئی دکانیں اور اسٹالز لگے نظر آ جاتے ہیں۔ اس روڈ پر یامین کی بریانی، اسلام ڈیری کا ٹھنڈا دودھ، شاہی ٹکڑے، ربڑی، حلیم، نواب کے کباب کافی مشہور ہیں، جن سے یہاں خریداری پہنچنے والے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined