صنعت و حرفت

امیروں کے لیے اچھا نہیں رہا آج کا دن، ایلن مسک سے لے کر مکیش امبانی تک خسارے میں

جہاں ایک طرف امبانی کی دولت 1.40 ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 92.9 ارب ڈالر ہو گئی ہے، وہیں گوتم اڈانی کی دولت 2.19 ارب ڈالر کمی کے ساتھ 92.7 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

ٹیسلا کے مالک ایلن مسک / تصویر آئی اے این ایس
ٹیسلا کے مالک ایلن مسک / تصویر آئی اے این ایس 

آج یعنی جمعہ کا دن دنیا کے ٹاپ-10 امیروں کے لیے انتہائی خسارے والا ثابت ہوا۔ ان کی ملکیتوں میں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ خسارہ ایلن مسک کو اٹھانا پڑا ہے جن کی دولت 24 گھنٹے میں 14 ارب ڈالر گھٹ گئی۔ اس کے علاوہ جیف بیجوس، وارین بفے، مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ دنیا کے سب سے امیر شخص اور ٹیسلا و اپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلن مسک کی دولت 14 ارب ڈالر گھٹ کر جہاں 203 ارب ڈالر رہ گئی، وہیں امیزون کے بانی جیف بیجوس کو گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 4.20 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس خسارے کے بعد ان کی ملکیت 127 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

گراوٹ کے اس دور میں ٹاپ-10 کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود برنارڈ ارنالٹ کی دولت 3.89 کروڑ ڈالر گھٹ کر 122 ارب ڈاکر، مائیکروسافٹ کے بل گیٹس کی ملکیت 1.73 ارب ڈالر گھٹ کر 112 ارب ڈالر، اور امیروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود لیری پیج کی دولت 2.99 ارب ڈالر گھٹ کر 97.1 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹاپ-10 امیروں کی فہرست میں شامل دونوں ہندوستانی صنعت کاروں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو بھی گھاٹا بہت زیادہ ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف امبانی کی دولت 1.40 ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 92.9 ارب ڈالر ہو گئی ہے، وہیں اڈانی کی دولت 2.19 ارب ڈالر کمی کے ساتھ 92.7 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

Published: undefined

اتنا ہی نہیں، چھٹے نمبر پر موجود مشہور سرمایہ کار وارین بفے کے لیے بھی جمعہ کا دن برا ثابت ہوا۔ ان کی دولت میں 3.43 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔ اس کے بعد بفے کی دولت 93.4 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ ساتویں مقام پر قابض سگریئی برن کی دولت میں بھی 2.82 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، اور اب وہ 93.1 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ دنیا کے امیر ترین اشخاص میں دسویں مقام پر قابض اسٹیو بالمر کی بات کی جائے تو ان کی دولت 2.19 ارب ڈالر نقصان کے ساتھ اب 87.7 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined