صنعت و حرفت

نوٹ بندی کے 3 سال: 8 نومبر کو کانگریس کی ہلہ بول ریلی

دہلی کانگریس اقتصادی بحران، بڑھتی بے روزگاری او ر بدحالی کے لئے نوٹوں کی منسوخی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کے تین برس مکمل ہونے پر آٹھ نومبر کو نریندر مودی حکومت کے خلاف ہلہ بول ریلی منعقد کرے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی کانگریس اقتصادی بحران، بڑھتی بے روزگاری او ر بدحالی کے لئے نوٹوں کی منسوخی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کے تین برس مکمل ہونے پر آٹھ نومبر کو نریندر مودی حکومت کے خلاف ہلہ بول ریلی منعقد کرے گی۔

Published: 06 Nov 2019, 10:43 PM IST

دہلی کانگریس کے صدر سبھاش چوپڑا کی قیادت میں چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ کے 12 ٹوٹی علاقہ میں منعقد کی جانے والی اس ریلی کے سلسلہ میں بدھ کو چیف ترجمان مکیش شرما نے بتایا کہ پارٹی نے مودی حکومت کو پرزور طریقہ سے گھیرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شرما نے بتایا کہ اس موقع پر تمام اضلاع اور اہم بازاروں میں کانگریس کارکن ریلیاں کریں گے۔ ان ریلیوں سے چوپڑا کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈر بھی خطاب کریں گے۔ چاندنی چوک کی ریلی میں سابق ریاستی صدر جے پرکاش اگروال بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

Published: 06 Nov 2019, 10:43 PM IST

چوپڑا نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت تمام محاذ پر ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں شدید اقتصادی مندی ہے اور ہر ایک چوتھا شہری قرض کے بوبھ میں دبا ہوا ہے۔ مرکز ی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کی پالیساں سرمایہ داروں اور امیروں کے مفادات کی تکمیل کے لئے بنائی جارہی ہے۔ علاقائی مجموعی اقتصادی معاہدہ پر کانگریس کے شدید دباو کی وجہ سے مودی حکومت نے دستخط نہیں کئے۔

Published: 06 Nov 2019, 10:43 PM IST

دہلی میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے ریاستی صدر نے کہاکہ بڑھتی بے روزگاری مرکز اور دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ دہلی میں اساتذہ کے ہزاروں عہدے خالی ہیں جنہیں بھرا نہیں جارہا ہے۔ مزدوروں کی چھٹنی کی جارہی ہے تو دوسری طرف دہلی حکومت کم از کم اجرت بڑھانے کا ڈرامہ کررہی ہے۔

شرما نے کہاکہ ریاستی کانگریس نئے صدر کی سربراہی میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑرہی ہے۔ انہوں نے دہلی کی عوام اور کانگریس کارکنوں سے ہلہ بول ریلیوں میں بڑ ی تعداد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

Published: 06 Nov 2019, 10:43 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Nov 2019, 10:43 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس