صنعت و حرفت

بی جے پی کی پالیسیوں نے معیشت کو برباد کر دیا: پرینکا گاندھی

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ’یس بینک‘ کی مالی حالت خراب ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو چوپٹ کر دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یس بینک کی مالی حالت خراب ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو چوپٹ کر دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور کہا، ’نو، یس بینک، مودی اور ان کے آئیڈیا نے ہندوستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

ادھر پرینکا گاندھی نے بھی وزیر اعظم مودی پر حملہ کیا اور سوالیہ انداز میں کہا، ’’ہندوستانی معیشت کو بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے برباد کیا ہے۔ جی ہاں! کیا معیشت کی اس ابتر حالت میں ہندوستانی معیشت پانچ ٹریلین ڈالر کے ہدف کو چھو پائے گی؟ نہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس رہنماؤں کا یہ بیان یس بینک کی خستہ مالی حالت کے سلسلے میں آیا ہے جس کے پیش نظر ریزرو بینک نے 50 ہزار سے زائد نکالنے پر تین اپریل تک پابندی لگا دی ہے۔ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بھی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت کی انتظامی اور مالیاتی اداروں کو سنبھالنے کی صلاحیتوں کی قلعی کھل گئی ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined