صنعت و حرفت

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں مسلسل 7 دنوں کے اضافہ کے بعد استحکام

ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مالی سال 2022-23 کے پہلے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ پچھلے سات دنوں سے مسلسل بڑھ رہے ایندھن کے داموں میں جمعہ کے روز استحکام رہا

پٹرول اور ڈیزل / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مالی سال 2022-23 کے پہلے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ پچھلے سات دنوں سے مسلسل بڑھ رہے ایندھن کے داموں میں جمعہ کے روز استحکام رہا۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی میں جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 101.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.07 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 116.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے فی لیٹر ہے۔

Published: undefined

یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے پر تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دنوں کے استحکام کے بعد اضافہ ہونا شروع ہو ا ہے۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.13 فیصد کم ہوکر 104.57 ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ 0.33 فیصد کم ہوکر 99.95 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

شہر ............ پٹرول ............ ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی .......... 101.81 ............... 93.07

کولکاتا ............ 111.35 ............ 96.22

ممبئی ............ 116.72............ 100.94

چنئی ............ 107.45 ............ 97.52

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined