صنعت و حرفت

تیزی کے ساتھ کھلا شیئر بازار

سینسیکس 646 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 49747.71 پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ 49919.34 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد یہ 49485 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک لڑھک گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: ایشیائی منڈیوں کی جانب سے مضبوط سگنل موصول ہونے پر گھریلو شیئر بازار پیر کے روز خریداری کے دم پر طوفانی تیزی کے ساتھ کھلے۔ اس دوران بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسری انڈیکس سینسیکس 50 ہزار پوائنٹس کی طرف بڑھتے ہوئے 49919.34 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی زبردست تیزی کے ساتھ 14766.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

سینسیکس 646 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 49747.71 پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ 49919.34 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد یہ 49485 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک لڑھک گیا۔ فی الحال سینسیکس 695.16 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 49795.15 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔

Published: undefined

این ایس ای کا نفٹی 173 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14702.50 پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں ہی یہ 14766.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن فروخت سے یہ 14638.85 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا۔ فی الحال یہ 215.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14744.30 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات