صنعت و حرفت

تیل قیمتوں میں پھر اضافہ، پٹرول دہلی میں 82.36، ممبئی میں 87.82 روپے لیٹر پہنچا

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑی کمی ہونے کے باوجود آج ملک میں پٹرول ڈیزل کے دام ایک بار پھر بڑھ گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چار میٹرو پولیٹن شہروں- دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل 27 سے 29 پیسے اور پٹرول 9 سے 11 پیسے فی لیٹر کے درمیان مہنگا ہوگیا۔ ڈیزل کے دام لگاتار چھٹے دن بڑھے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 10 پیسے مہنگا ہوکر 82.36 روپے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوکر 74.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

Published: undefined

کولکتہ میں بھی پٹرول کی قیمت 10 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے بڑھ کر بالترتیب 84.19 روپے اور 76.47 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 9 پیسے اور چنئی میں 11 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 87.82 روپے اور 85.61 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ دونوں شہروں میں ڈیزل کے دام 29-29 پیسے بڑھ کر بالترتیب 78.22 روپے اور 78.90 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined