صنعت و حرفت

گریٹر نوئیڈا میں ’یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو 2025‘ کا انعقاد، وزیر اعظم مودی کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی آج گریٹر نوئیڈا میں یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو 2025 کا افتتاح کریں گے، جس میں 2400 سے زائد نمائش کنندگان، لاکھوں خریدار اور روس بطور پارٹنر ملک شریک ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو / آئی اے این ایس</p></div>

یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو / آئی اے این ایس

 

گریٹر نوئیڈا: وزیر اعظم نریندر مودی آج (25 ستمبر) گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ’یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو 2025‘ کا افتتاح کریں گے۔ یہ تجارتی میلہ 25 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں ملک اور بیرونِ ملک سے ہزاروں نمائش کنندگان اور خریدار شریک ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق، اس ٹریڈ شو کا مقصد ’انویشن، انٹیگریشن اور انٹرنیشنلائزیشن‘ یعنی جدت، انضمام اور بین الاقوامیت کو فروغ دینا ہے۔ اس سال کی تھیم ’الٹی میٹ سورسنگ بگنز ہیئر‘ رکھی گئی ہے، جس کے تحت عالمی سطح پر ہندوستانی صنعتوں اور کاروبار کو نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Published: undefined

منظم کنندگان کے مطابق اس میگا ایونٹ میں تقریباً 2400 سے زیادہ نمائش کنندگان شرکت کریں گے، جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) خریدار اور ساڑھے چار لاکھ کے قریب بزنس ٹو کنزیومر (بی ٹو سی) خریدار آنے کی توقع ہے۔ اس سے نہ صرف بڑے سرمایہ کار بلکہ چھوٹے کاروباری اور برآمد کنندگان کو بھی کاروبار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

نمائش میں اتر پردیش اور دیگر ریاستوں کے کئی اہم شعبے پیش کیے جائیں گے، جن میں روایتی دستکاری، ٹیکسٹائل، چمڑا صنعت، زراعت، فوڈ پروسیسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس اور آیوش کے سیکٹر شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست کی ثقافت، فنونِ لطیفہ اور کھانوں کی جھلک بھی زائرین کو دیکھنے کو ملے گی۔

Published: undefined

ایک نمایاں پہلو یہ ہے کہ اس بار روس کو ’پارٹنر کنٹری‘ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس شمولیت کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات، تکنیکی تعاون اور طویل مدتی شراکت داری کے لیے اہم قدم مانا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے ہندوستان اور روس کے درمیان نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے اور مختلف صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

اس ٹریڈ شو کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں تین سطحی حکمت عملی کے تحت خریداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ اس میں بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ ساتھ گھریلو بی ٹو بی اور بی ٹو سی خریداروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، تاکہ مختلف سطح کے کاروباری اداروں کو یکساں مواقع فراہم ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined