صنعت و حرفت

پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کے روز کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اس سے قبل قیمتوں میں مسلسل تین دن تک اضافہ ہوا تھا اور فی الحال یہ بلند ترین سطح پر برقرار ہیں

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی 

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کے روز کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اس سے قبل قیمتوں میں مسلسل تین دن تک اضافہ ہوا تھا اور فی الحال یہ بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی عروج پر ہیں اور ہر روز ایک نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔

Published: undefined

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، آج قومی دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 92.05 اور 82.61 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ اس مہینے دہلی میں اب تک پٹرول 1.65 روپے اور ڈیزل 1.88 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

Published: undefined

ملک کے دیگر حصوں میں بھی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 98.36 روپے ، چنئی میں 93.84 روپے اور کولکاتا میں 92.16 روپے میں فروخت ہوا۔ ڈیزل کی قیمتیں ممبئی میں 89.75 روپے ، چنئی میں 87.49 روپے اور کولکاتا میں 85.45 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں:

شہر کا نام————پٹرول روپے / لیٹر———ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 92.05 —————— 82.61

ممبئی ————— 98.36 ————— 89.75

چنئی —————— 93.84 ————— 87.49

کولکاتا ———— 92.16 —————— 85.45

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined