صنعت و حرفت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، دہلی میں پٹرول پہلی بار 97 روپے فی لیٹر سے متجاوز

تیل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، جس سے دہلی اور کولکاتا میں پہلی بار پٹرول کے دام 97 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہو گئے، جبکہ دوسرے شہروں میں بھی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ، جس سے دہلی اور کولکاتا میں پہلی بار پٹرول 97 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگیا۔ دوسرے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ نئی سطح تک پہنچ گئیں۔ اتوار کے روز ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہو گیا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

Published: undefined

آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ 97.22 روپے اورڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے ریکارڈ 87.97 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.99 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.82 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔

Published: undefined

ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے 103.36 روپے اور ڈیزل 30 پیسے کے اضافے سے 95.44 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوگیا۔ آج ایک لیٹر پٹرول 98.40 روپے اور ڈیزل 92.58 روپے میں فروخت ہورہا پے۔

Published: undefined

کولکاتا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 28-28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں پٹرول 97.12 روپے اور ڈیزل 90.82 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ خییال رہے ہٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 97.36 —————— 87.97

ممبئی ۔————— 103.36 —————— 95.44

چنئی —————- 98.40 -—————-- 92.58

کولکاتا ———— 97.12 —————— 90.82

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined