نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافے کے باوجود منگل کو مسلسل چھٹے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ منگل کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسہ فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
Published: undefined
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹر رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی رہی۔ اس ہفتے کے پہلے دن پیر کے روز بریٹ کروڈ 0.71 ڈالر بڑھ کر 73.41 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 0.47 ڈالر بڑھ کر 69.21 ڈالر فی بیرل رہا۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:
شہر ———— پٹرول ————— ڈیزل
دہلی ———— 101.94 ———— 88.92
ممبئی ———— 107.52 ———— 96.48
چنئی ———— 99.20 ———— 93.52
کولکاتا ———— 101.82 ———— 91.98
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined