نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بدھ کے روز ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔ اس سے قبل منگل کے روز تیل قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ ملک کی معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 98.81 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.18 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
Published: undefined
دہلی میں پٹرول کی قیمت میں جون میں 4.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.03 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں بھی پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ آج ملک کے دوسرے شہروں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 104.90 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
Published: undefined
پٹرول 99.80 روپے فی لیٹر چنئی میں اور 98.64 روپے فی لیٹر کولکاتا میں فروخت ہورہا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت چنئی میں 93.72 روپے اور کولکاتا میں 92.03 روپے فی لیٹر تھی۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:
شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 98.81 —————— 89.18
ممبئی ————— 104.90 ————— 96.72
چنئی ————— 99.80 —————- 93.72
کولکاتا ———— 98.64 —————— 92.03
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا